اس سال تین لاکھ کنکشن کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور اگلے سال سے ہر سال 6 لاکھ گھریلو صارفین کو کنکشن کی سہولت دی جائے گی، ایم ڈی سوئی ناردرن گیس


سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کی سہولت کے لیے گیس کے گھریلو کنکشنز سے پابندی ہٹالی،اس کے علاوہ ایل این جی کنکشنز کےلئے منظوری دے دی گئی ہے۔
اسلام آباد ریجنل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈی ایس این جی پی ایل کا کہنا تھا کہ اس سال تین لاکھ کنکشن کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اور اگلے سال سے ہر سال 6 لاکھ گھریلو صارفین کو کنکشن کی سہولت دی جائے گی۔
اس حوالے سے ایس این جی پی ایل کے ہیڈ آفیسوں میں مانیٹرنگ یونٹ قائم کئے گئے ہیں۔ریجنل سطح پر بھی مانیٹرنگ یونٹس بنائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دو لاکھ 45 ہزار افراد کے ڈیمانڈ نوٹس پہلے سے جمع تھے۔جن کے ڈیمانڈ نوٹس جمع تھے ان کو خط لکھ دیئے گئے ہیں۔ایل پی جی سلنڈر ہماری ایل این جی سے 30 فیصد مہنگا ہے۔
صارفین کو سلنڈر خریدنا نہیں پڑے گا۔گیس گھروں پر دستیاب ہو گی۔عوام کسی کے چنگل میں نہ آئیں بلکہ براہ راست آن لائن اور دفاتر میں آکر درخواستیں دیں۔
یہ گیس دوسری گیس کے مقابلے میں 30 فیصد مہنگی ہے۔جس کی قیمت بتیس سو روپے فی ایم ایم بی ٹو یو ایل این جی مقرر کی گئی ہے۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 20 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 15 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 15 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 15 گھنٹے قبل



