راولپنڈی: موسمیاتی تبدیلی کے باوجود ڈینگی بے قابو، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 30 مریض رپورٹ
اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے


راولپنڈی: موسمی تبدیلیوں کے باوجود دینگی مچھر مسلسل بے قابو، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 30 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شہر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد 865 ہو گئی ہے۔
اس وقت مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 75 مریض زیر علاج ہیں، جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ ڈینگی کے خاتمے کے لیے محکمہ صحت کی 1 ہزار 361 ٹیمیں میدان میں مصروف عمل ہیں، جو مسلسل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہیں۔
اب تک 55 لاکھ 90 ہزار 264 گھروں کی چیکنگ کی جا چکی ہے، جن میں سے ایک لاکھ 75 ہزار 412 گھروں سے ڈینگی کے لاروا برآمد ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 لاکھ 30 ہزار 631 مقامات کی چیکنگ کے دوران 23 ہزار 536 مقامات سے لاروا دریافت ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 450 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جبکہ مسلسل خلاف ورزی پر 1 ہزار 850 مقامات کو سیل کر دیا گیا ہے۔
ڈینگی کے رواں سیزن میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر ایک کروڑ 87 لاکھ 4,507 روپے جرمانے کی صورت میں حکومتی خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔ یہ اقدامات ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
شہری حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے گھروں کے اردگرد صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں شہر بھر میں اسپرے مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 16 hours ago

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 21 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 2 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 3 days ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 2 days ago

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 16 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 16 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 3 days ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago







