بانی پی ٹی آئی کاعلی امین کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات دیے ہیں، ذرائع


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تحریک انصاف ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا بنائے جانے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات دیے ہیں۔
دوسری جانب اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، تمام افواہیں پارٹی کو تقسیم کرنے کی سازش ہیں، ہم اس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ایسی سازشوں کا مقصد داخلی انتشار پیدا کرنا ہے، ہم ہر قسم کے حالات میں متحد رہیں گے، علی امین گنڈاپور ہی ہمارے وزیراعلیٰ ہیں، ان کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہیں قطعی طور پر بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو تقسیم کرنے والی ہر کوشش کا ڈٹ کر اور موثر جواب دیا جائے گا، ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے، سچائی اور تنظیمی یکجہتی کے دفاع کے لیے ہم ہر فورم پر اپنا موقف واضح کریں گے، انتشار پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما فیصل ندیم گورچانی نے اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی وزیر اعلیٰ آے گا ہمارا ہی ہوگا، رائے سلمان نے جیل سے باہر آکر بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔
پشاور میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سہیل آفریدی سے سوال کیا کہ آپ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بننے جا رہے ہیں، جس کے جواب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا نام کافی دنوں سے زیر گردش ہے، عمران خان کی جانب سے باضابطہ ہدایت موصول نہیں ہوئی۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 9 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 14 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 14 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 8 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago



