Advertisement
پاکستان

ڈی آئی خان : دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجر سبطین شہید، 7 خوارج جہنم واصل

پاک فوج نے 8 اکتوبرکو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 hours ago پر Oct 9th 2025, 11:44 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی آئی خان : دہشتگردوں کے خلاف  آپریشن میں میجر سبطین شہید، 7 خوارج جہنم واصل

ڈی آئی خان میں پاک فوج کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج مارے گئے جب کہ میجر سبطین حیدر نے جام شہادت نوش کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اکتوبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔

یہ کارروائی بھارتی پراکسی ’’فتنۃ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر کارروائی سے بھارتی حمایت یافتہ 7 خارجی ہلاک ہو گئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع کوئٹہ کے رہائشی 30 سالہ میجر سبطین حیدر، جوآپریشن کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے بلند رتبے پر فائز ہوئے۔

مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج فتنۃ الخوارج کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور 7 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ انہوں نے آپریشن کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان دن رات ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید  کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور عوام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

Advertisement
گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ متعارف کروا دیا

گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ متعارف کروا دیا

  • 2 hours ago
ڈی آئی خان  آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی  شرکت

ڈی آئی خان آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

  • 3 hours ago
اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پر شاندار استقبال

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پر شاندار استقبال

  • an hour ago
خیبر پختونخوا وزیر اعلی انتخاب: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی آزاد قرار

خیبر پختونخوا وزیر اعلی انتخاب: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی آزاد قرار

  • an hour ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس

  • 26 minutes ago
بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کی طرف سے   پنجاب میں   یونین کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول جاری

بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں یونین کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول جاری

  • 4 hours ago
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم ڈاک منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم ڈاک منایا جا رہا ہے

  • 3 hours ago
پاکستان کو ستمبر  کے دوران بیرون ملک سے  ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول

پاکستان کو ستمبر کے دوران بیرون ملک سے ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول

  • 5 hours ago
اے این ایف کی ملک گیر انسداد اسمگلنگ کارروائیاں ، 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

اے این ایف کی ملک گیر انسداد اسمگلنگ کارروائیاں ، 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد

  • 4 hours ago
نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پر دھماکہ،ریلوے ملازم شہید

نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پر دھماکہ،ریلوے ملازم شہید

  • 3 hours ago
اسرائیلی بربریت کا خاتمہ،غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، مصری صدر

اسرائیلی بربریت کا خاتمہ،غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، مصری صدر

  • 3 hours ago
 نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم

 نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم

  • 3 hours ago
Advertisement