ڈی آئی خان : دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجر سبطین شہید، 7 خوارج جہنم واصل
پاک فوج نے 8 اکتوبرکو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا

ڈی آئی خان میں پاک فوج کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 7 خوارج مارے گئے جب کہ میجر سبطین حیدر نے جام شہادت نوش کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 8 اکتوبر 2025 کو سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر مبنی آپریشن کیا۔
یہ کارروائی بھارتی پراکسی ’’فتنۃ الخوارج‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔
🚨#ISPR
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 9, 2025
On 8 October 2025, Security Forces conducted an intelligence based operation (IBO) in area of Daraban, Dera Ismail Khan District, #Pakistan, on reported presence of Khwarij belonging to #India Proxy, Fitna al Khwarij.
During the conduct of operation, due to effective… pic.twitter.com/bzR7Pzt7dz
آپریشن کے دوران پاک فوج کے جوانوں کی مؤثر کارروائی سے بھارتی حمایت یافتہ 7 خارجی ہلاک ہو گئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ضلع کوئٹہ کے رہائشی 30 سالہ میجر سبطین حیدر، جوآپریشن کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کے بلند رتبے پر فائز ہوئے۔
مارے جانے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں باقی بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاک فوج فتنۃ الخوارج کی دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور بہادر سپوتوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور 7 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔ انہوں نے آپریشن کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان دن رات ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں۔ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے افسران و جوانوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر اطلاعات، فوجی و سول افسران اور عوام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

پاکستان تمام ہمسائیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے،افغان سرزمین سے دہشتگردی برداشت نہیں کرینگے،فیلڈ مارشل
- 21 minutes ago

ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو125 رنز سے شکست دے کرپہلی مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کر لی
- 31 minutes ago

اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کا فیصلہ
- 4 hours ago

راولپنڈی :سنئیر صحافی کو قتل کرنے کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار
- 3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ماضی میں سیلز ٹیکس میں کیے گئے فراڈ پر اظہارِ برہمی،شفاف تحقیقات کی ہدایت
- 2 hours ago

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دیدی: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
- 3 hours ago

آزاد کشمیر سیاسی بحران: صدر زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول کی آج اہم ملاقات ہو گی
- 4 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف سے نٹالی بیکرکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- an hour ago

خیبرپختونخوا اسمبلی: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان سینیٹرمنتخب
- 2 hours ago

سعودی عرب نے عمرہ زائرین کیلئے اردو سمیت متعدد زبانوں میں ایپ کی سہولت متعارف کرا دی
- 5 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران کے حوالے سے آگاہ کیا
- an hour ago

امریکا نےاگر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کیے تو روس بھی جواب دے گا، کریملن کا ٹرمپ کے بیان پر ردعمل
- 4 hours ago






.jpg&w=3840&q=75)



