جہاں سونے میں سرمایہ کاری کو ایک بہتر کاروبار قراردیا جا رہا ہے وہی اس کی قیمت بڑھنے سے کئی جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں


سونے میں سرمایہ کاری ناصرف پاکستان بلکہ دنیا میں پرکشش سرمایہ کاری کا ایک بڑا سیکٹر بن گیا ہے، سرمایہ کار اسے اپنے لیے محفوظ اثاثہ سمجھتے ہیں۔ جہاں سونے میں سرمایہ کاری کو ایک بہتر کاروبار قراردیا جا رہا ہے وہی اس کی قیمت بڑھنے سے کئی جیولرز کا کاروبار ٹھپ ہو رہے ہیں۔
آل پاکستان جیم اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کمزور ہوتا ہے تو دنیا میں سونے کی طلب بڑھتی ہے، ٹرمپ کی تجارتی جنگ سے ڈالر کمزور ہو رہا ہے اور سرمایہ کار ڈالر کی بجائے سونے کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔
پاکستان میں سونے کی بڑھتی قیمت کے اثرات سے متعلق جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اب سونا شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے نہیں خریدا جاتا، سونے کے زیورات بننا بند ہو چکے، جیولرز بے روز گار ہو گئے ہیں اور جیولری کے 50 فیصد کارخانے بند ہو گئے ہیں کیونکہ پاکستان میں بھی صرف سرمایہ کار سونا خرید رہے ہیں۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ متوسط طبقہ چاندی میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، سونے کی قیمت میں سب سے زیادہ جیولرز پریشان ہیں کیونکہ ان کا بزنس ٹھپ ہو چکا ہے۔
سرمایہ کاروں کی اس سیکٹر میں سرمایہ کاری سے ہی پہلے مرتبہ عالمی منڈی میں سونا 4 ہزار ڈالر فی اونس کی حد بھی عبور کر گیا ہے، امریکا میں شرح سود میں کمی کا عندیہ ،شٹ ڈاون اور امریکن ٹیرف کی جنگ نے سرمایہ کاروں کو اس جانب راغب کر دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار عالمی تجارتی کشیدگی، جغرافیا ئی حالات کی وجہ سرمایہ کارواں میں بے چینی ہے جس کہ وجہ سے لوگ سونے کی خریداری کے میدان میں دھڑا دھڑ آرہے ہیں۔ سرمایہ کاروں میں لگی اس دوڑ کی وجہ سے ہی سونے کی قیمت مسلسل بلندی کی جانب گامزن ہے، سونے کی دھات نے پلاٹینم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات سے ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ڈی آئی خان آپریشن میں شہید ہونے والے میجر سبطین کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
- 27 منٹ قبل

پاکستان کو ستمبر کے دوران بیرون ملک سے ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول
- 2 گھنٹے قبل

بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب میں یونین کونسلوں کی حد بندی کا شیڈول جاری
- ایک گھنٹہ قبل

اے این ایف کی ملک گیر انسداد اسمگلنگ کارروائیاں ، 17 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد
- ایک گھنٹہ قبل

نجکاری کے عمل میں قومی مفاد، شفافیت اور اداروں کی پیشہ وارانہ استعداد میں بہتری کو یقینی بنایا جائے،وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

کیس کا فیصلہ سناتے ہی ملز م نے فائرنگ کرکے جج کو قتل کردیا،دو افراد زخمی
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں نسل کشی کا الزام، اٹلی کی وزیر اعظم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی بربریت کا خاتمہ،غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہو گیا ہے، مصری صدر
- 28 منٹ قبل

نصیرآباد میں ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پر دھماکہ،ریلوے ملازم شہید
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ جنگ بندی اورامن معاہدے پر دستخط کے بعد اسرائیلی فوج کی غزہ سے انخلا کی تیاری
- 3 گھنٹے قبل

غزہ جنگ بندی اور امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم ڈاک منایا جا رہا ہے
- 13 منٹ قبل