غزہ جنگ بندی اور امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
پاکستان دوست ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام جاری رکھے گا، فلسطینی عوام کے لیے امن، سلامتی اور وقار یقینی بنایا جائے گا،شہبازشریف


اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی اور امن منصوبے کے حوالےسے حماس اور اسرائیل کے مابین ہونے والی مذاکرات میں کامیابی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مذاکراتی عمل میں قیادت اور ان کا عالمی امن کے لیے غیر متزلزل عزم قابلِ تعریف ہے۔
بیان میں وزیراعظم نے قطر، مصر اور ترکی کی قیادت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جنہوں نے معاہدے کے لیے انتھک محنت کی۔
ایکس پر جاری بیان میں شہباز شریف نے فلسطینیوں کو بھی زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے مثال مصائب برداشت کیے، جو تاریخ میں دوبارہ کبھی نہیں دہرائے جانے چاہییں۔
The announcement of an agreement that will bring an end to the genocide in Gaza is a historic opportunity to secure lasting peace in the Middle East.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 9, 2025
President Trump’s leadership throughout the process of dialogue and negotiations reflects his unwavering commitment to world…
بیان میں شہباز شریف نے مسجد اقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو قابضین اور غیر قانونی آبادکاروں کو جواب دہ ٹھہرانا ہوگا، عالمی برادری سے اپیل ہے کہ امن کی کوششوں کو کمزور کرنے والے اقدامات روکے جائیں۔
ان کامزید کہنا تھا پاکستان دوست ممالک کے ساتھ مل کر امن کے لیے کام جاری رکھے گا، فلسطینی عوام کے لیے امن، سلامتی اور وقار یقینی بنایا جائے گا، فلسطینیوں کے حقوق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تسلیم کیے جائیں۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 12 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 8 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 11 گھنٹے قبل



