ملزم کی فائرنگ سے پراپرٹی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے جج ایسترت کلاجا اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے،پولیس


ترانہ :البانیہ کی عدالت میں مسلح شخص نےکیس کا فیصلہ سناتے ہی فائرنگ کر کے جج کو قتل کر دیا،جبکہ واقعے میں دیگر دو افراد بھی زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق البانیہ کے دارالحکومت ترانا کی عدالت میں ایک کیس کی سماعت جاری تھی کہ اسی دوران ایک شخص نے جج پر فائرنگ کر دی۔
مقامی پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے پراپرٹی تنازع سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے جج ایسترت کلاجا اسپتال منتقلی کے دوران انتقال کر گئے جبکہ دو افراد جو رشتے میں باپ اور بیٹا ہیں وہ بھی زخمی ہوگئے، جن کو بعدا ازاں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب البانین پولیس نے فائرنگ کرنے والے 30 سال نوجوان کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے اور ملزم کو عدالت کے اندر پستول کے ساتھ آنے کی اجازت دینے والے اس کے سکیورٹی گارڈ انکل کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جیسے ہی جج نے کیس کا فیصلہ سنایا تو ملزم نے فوری طور پر پستول نکالتے ہوئے جج پر متعدد گولیاں چلا دیں، اس کے بعد ملزم نے کیس کے درخواست گزار باپ بیٹے پر بھی گولیاں برسا دیں جس سے دونوں زخمی ہو گئے۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 17 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 12 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 16 گھنٹے قبل







