غزہ میں نسل کشی کا الزام، اٹلی کی وزیر اعظم کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں مقدمہ دائر
اٹلی نے اسرائیل کو مہلک ہتھیار دے کر جنگی جرائم میں شمولیت اختیار کی، اٹلی کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی میں شراکت دار ہے،متن


روم : اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے انکشاف کیا ہے کہ ان سمیت اُن کی کابینہ کے دیگر اہم وزراء پر بین الاقوامی فوجداری عدالت میں فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرکے معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی وزیر اعظم جیورجیا میلونی نے تصدیق کی کہ ان کے خلاف یہ مقدمہ یکم اکتوبر کو تقریباً 50 وکلا، قانونی ماہرین اور سرکردہ عوامی شخصیات نے دائر کیا ہے۔
منگل کے روز سرکاری ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے اوپر درج ہونے والے اس مقدمے کا انکشاف کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ میری نظر میں اس نوعیت کی شکایت کی دنیا میں کہیں اور مثال نہیں ملتی۔
ٹی وی بیان میں وزیراعظم میلونی کا کہنا تھا کہ اُن کے ساتھ ساتھ وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی بھی شکایت کی گئی ہے، جس میں ممکنہ جرم سے متعلق عدالت کو باضابطہ طور پر مطلع کیا گیا ہے۔
جارجیا میلونی نے مزید کہا کہ انہیں شبہ ہے کہ اٹلی کی اسلحہ سازی اور بڑی فضائی کمپنی ”لیونارڈو“ کے سربراہ رابرٹو چنگولانی کو بھی شکایت میں شامل کیا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اٹلی نے اسرائیل کو مہلک ہتھیار دے کر جنگی جرائم میں شمولیت اختیار کی، اٹلی کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی میں شراکت دار ہے۔
مقدمے میں عالمی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اٹلی کے خلاف اس شکایت کی باقاعدہ تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
اس حوالے سے اطالوی وزیر دفاع کروسیٹو نے کہا کہ اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی اُن معاہدوں کے تحت کی جا رہی ہیں جو 7 اکتوبر 2023 سے پہلے یعنی غزہ جنگ سے قبل طے پائے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے باوجود اٹلی نے اسرائیل سے یقین دہانی لی ہے کہ یہ ہتھیار شہریوں کے خلاف استعمال نہیں ہوں گے۔
تاہم دوسری جانب عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اس شکایت کی اب تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 14 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 11 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 13 گھنٹے قبل







