پاکستان کو ستمبر کے دوران بیرون ملک سے ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول
ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اسٹیٹ بینک


پاکستان کو ستمبر 2025ء کے دوران بیرون ملک کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 3.2 ارب امریکی ڈالر موصول ہوئے، ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2025-26ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 9.5 ارب ڈالر وطن بھیجے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والی 8.8 ارب ڈالر ترسیلات کے مقابلے میں 8.4 فیصد زیادہ ہیں۔
ستمبر کے مہینے میں موصول ہونے والی ترسیلات زر میں سب سے بڑا حصہ سعودی عرب سے آیا، جہاں سے 750.9 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ متحدہ عرب امارات سے 677.1 ملین ڈالر، برطانیہ سے 454.8 ملین ڈالر اور امریکا سے 269 ملین ڈالر موصول ہوئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ بیرون ملک پاکستانیوں کے اعتماد اور باضابطہ مالیاتی ذرائع کے استعمال میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ متعارف کروا دیا
- 6 hours ago

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت
- 3 hours ago

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر
- an hour ago

ٹرمپ کا عندیہ: غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کا جلد دورہ کروں گا
- 19 minutes ago

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس
- 4 hours ago

ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے ناول نگارلازلو کراسناہورکائی کے نام
- 3 hours ago

اسحا ق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی امن واستحکام تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال
- an hour ago

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین کو آزاد قرار دے دیا
- 24 minutes ago

خیبر پختونخوا وزیر اعلی انتخاب: پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان اسمبلی آزاد قرار
- 5 hours ago

کابینہ کی منظوری کے 24 گھنٹے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگا، حکومتی ترجمان
- an hour ago

اسرائیلی حراست سے رہائی کے بعد سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے،ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 4 hours ago

جنوبی افریقہ کو بڑادھچکا، اہم باؤلر پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہو گیا
- 3 hours ago