ڈاک کی خدمات کی دنیا بھر میں رسائی اس بات کا ضامن ہے کہ ہر فرد، چاہے وہ کہاں بھی ہو، اپنے پیغامات اور ضروریات کا تبادلہ آسانی سے کر سکتا ہے


ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں مواصلات کے فروغ اور ترقی میں یونیورسل پوسٹل یونین کے اہم کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
اس سال اس دن کا موضوع "لوگوں کے لیے ڈاک، مقامی خدمات اور عالمی رسائی" رکھا گیا ہے، جو ڈاک کی خدمات کی مقامی سطح پر اہمیت اور عالمی سطح پر ان کے وسیع اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
یونیورسل پوسٹل یونین کی حمایت سے اس دن کا اہتمام دنیا بھر میں کیا جاتا ہے، اور یہ عالمی سطح پر ڈاک کی اہمیت کو تسلیم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
ڈاک کی خدمات کی دنیا بھر میں رسائی اس بات کا ضامن ہے کہ ہر فرد، چاہے وہ کہاں بھی ہو، اپنے پیغامات اور ضروریات کا تبادلہ آسانی سے کر سکتا ہے۔
دوسری طرف پاکستان پوسٹ کی جانب سے اس دن کو منانے کے لیے خصوصی پروگرامز اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں ڈاک کے شعبے میں نئی پیش رفت، جدید ٹیکنالوجی کا استعمال، اور عوامی خدمت کے شعبے میں ڈاک کے کردار پر روشنی ڈالی جائے گی۔
خیال رہے کہ 9 اکتوبر انسانی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب 1874میں سوئٹزر لینڈ کے شہر برن میں یونیورسل پوسٹل یونین کے عنوان سے پہلی باقائدہ پوسٹل یونین کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے ذریعے لوگ دنیا میں کہیں بھی موجود اپنے پیاروں کوتحریری پیغامات اور مراسلے بھجوا سکتے تھے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 19 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 18 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل



