گوگل نے پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سالہ مفت ’اے آئی پرو پلان‘ متعارف کروا دیا
پلان کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ گوگل کی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جن میں درج ذیل فیچرز شامل ہیں


ویب ڈیسک: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 18 سال یا اس سے زائد عمر طلبہ کے لیے ایک سالہ مفت ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل نے پاکستانی طلبہ کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 18 سال یا اُس سے زائد عمر کے طلبہ ’گوگل اے آئی پرو پلان‘ کی ایک سالہ سبسکرپشن مفت حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے یہ بلا معاوضہ پیشکش طلبہ کو جدید آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹولز کے ذریعے اپنی تعلیم، تحقیق، اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے،جس کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طلبہ گوگل کی جدید ترین اے آئی خصوصیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے، جن میں درج ذیل فیچرز شامل ہیں۔
کمپنی کے مطابق جیمنائی 2.5 پرو ماڈل کے ذریعے ہمارے جدیدترین ماڈل تک رسائی فراہم کی جائے گی تاکہ طلبہ ڈیپ ریسرچ جیسے فیچرز استعمال کر سکیں جو اسائنمنٹس ، تحقیق، اور تخلیقی منصوبوں میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
جیمنائی گوگل ایپس کی صورت میں اے آئی کی معاونت کو براہِ راست جی میل شیٹس، ڈاکیومنٹس، سلائیڈز میں شامل کیا گیا ہے تاکہ طلبہ ای میلز کا خلاصہ تیار کرسکیں، مطالعے کے لیے پریزنٹیشنز بناسکیں اور ڈیٹا کو زیادہ مؤثر طریقے سے تجزیہ کرسکیں۔
نوٹ بک ایل ایم (تحقیق اور تحریر سے متعلق اے آئی کے تحت چلنے والا گوگل کا ذاتی نوعیت کا ٹول)، جو طلبہ کو 5 گنا زیادہ آڈیو اوورویوز، نوٹ بُکس اور دیگر فیچرز فراہم کرتا ہے۔
اسی طرح کری ایٹ ڈائنامک ویڈیوز: تحریر یا تصاویر سے کام لینے کے لیے جدید ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی، جن میں جیمنائی میں شامل ’یو ای او تھری اور فلو‘ جیسے فیچرز شامل ہیں ،اسکے علاوہ2 ٹی بی کلاؤڈ اسٹوریج: طلبہ کو گوگل ڈرائیو، جی میل اور فوٹوز میں وافر اسٹوریج فراہم کی جائے گی، تاکہ وہ اپنے نوٹس، پراجیکٹس، اور دیگر تعلیمی مواد کو عمدہ طریقے سے محفوظ اور اسٹور کر سکیں۔
یونیورسٹی کے اہل طلبہ مفت ایک سال تک کی رسائی کے لیے دیے گئے لنک پر جا کر سائن اپ کر سکتے ہیں اور گوگل کے جدید ترین اے آئی ٹولز کو دریافت کر سکتے ہیں۔
https://one.google.com/intl/en/about/articles/google-ai-for-students/
خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے یہ پیشکش اُس وسیع ترمشن کا حصہ ہے جس کا مقصد ہر طالب علم کو ایسے اے آئی ٹولز فراہم کرنا ہے جن کی انہیں اپنی تعلیم کو تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ضرورت ہے،جبکہ جیمینائی اے آئی پرو پلان اب پاکستان سمیت ایشیا پیسفک کے متعدد ممالک میں دستیاب ہے ۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 39 منٹ قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 19 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 19 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل









