دبئی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالہ کیا ملزم کو لے کر لاہور پہنچ گئی


امیر بالاج قتل کیس میں مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے پاکستان پہنچا دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیفی بٹ کو دبئی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں قاضی نے طیفی بٹ سے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا۔ طیفی بٹ نے پاکستان جانے اور مقدمات کا سامنا کرنے کا کہا۔
دبئی عدالت نے طیفی بٹ کو پنجاب پولیس کے حوالہ کر دیا، پنجاب پولیس کی ٹیم طیفی بٹ کو لے کر لاہور پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی بھی سامنے آئی تھی، طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے لاہور پولیس کی جانب سے ریڈ وارنٹ بھی جاری کروائے گئے تھے۔
طیفی بٹ بالاج قتل کے فوری بعد اسلام آباد سے گلاسکو روانہ ہوا تھا، لندن کا ویزا ختم ہونے پر طیفی بٹ ویزا رینیو کروانے کے لیے دبئی آیا تھا۔
خیال رہے کہ فروری 2024 میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج کو شادی کی ایک تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
تھانہ چوہنگ پولیس نے امیر بالاج کے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ اور عقیل عرف گوگی بٹ کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے کا مرکزی ملزم احسن شاہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا تاہم طیفی بٹ ملک سے فرار ہو گیا تھا۔

جتھوں کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، ریاست بلیک میل نہیں ہوگی: طلال چوہدری
- 26 منٹ قبل

طالبان کو پاکستان لانیوالی پی ٹی آئی دہشتگردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے،خواجہ آصف
- 3 گھنٹے قبل

سوڈان میں مسجد پر حملہ، 13 شہری شہید، 21 زخمی،اقوام متحدہ کی شدید مذمت
- 2 گھنٹے قبل

دو سال تک دھوکا دیا گیا، اب انصاف چاہتی ہوں: نمرہ مہرا
- 21 منٹ قبل

جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ٹاکرا منگل کو ہو گا
- 35 منٹ قبل

قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

فیض حمید پر لگے الزامات سے متعلق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،آئی ایس پی آر
- ایک گھنٹہ قبل

ریاست مخالف مواد کا الزام، پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
غزہ پر مظالم کے باعث انڈونیشیا نے اسرائیلی جمناسٹس کو ویزا دینے سے انکار کر دیا
- 6 منٹ قبل

اگرکوئی فرد واحد یہ سمجھتا ہےکہ اسکی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں ہے،ترجمان پاک فوج
- 2 گھنٹے قبل

سانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطا اللہ عیسی خیلوی کے ہمراہ ان کا مشہور گیت " تھیواہ" ریلیزکردیا
- 2 گھنٹے قبل

سی ایس ایس امتحان دینے والوں کیلئے بڑی خبر،ایف پی ایس سی نے اسامیوں کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل