چیئرمین سینیٹ نے کانفرنس کے خصوصی سیشن بعنوان "بہتر طرزِ حکمرانی، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعلقات میں دولتِ مشترکہ کا کردار" کی صدارت کی


چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی پارلیمانی وفد سے مصافحہ کیا تھا اور آئندہ بھی مصافحہ کے لیے تیار ہیں۔
یہ بیان انہوں نے بارباڈوس میں ہونے والی 68ویں کامن ویلتھ پارلیمنٹری کانفرنس کے دوران ایک اہم سیشن کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس تاثر کو یکسر مسترد کر دیا کہ انہوں نے بھارتی وفد سے مصافحہ سے گریز کیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا:
"میں نے بھارتی وفد سے مصافحہ کیا تھا، اور اب بھی مصافحہ کرنے کے لیے تیار ہوں، حتیٰ کہ اسی لمحے بھی۔"
ان کے اس دوٹوک اور مثبت ردِعمل پر کانفرنس ہال تالیوں سے گونج اٹھا، اور شرکاء نے ان کے کشادہ دلی اور سفارتی رویے کی بھرپور تعریف کی۔
چیئرمین سینیٹ نے کانفرنس کے خصوصی سیشن بعنوان "بہتر طرزِ حکمرانی، کثیرالجہتی اور بین الاقوامی تعلقات میں دولتِ مشترکہ کا کردار" کی صدارت کی، جس میں انہوں نے عالمی سطح پر درپیش مشترکہ چیلنجز کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ "آج کی مربوط دنیا میں ہمارا اجتماعی عزم ہی طے کرتا ہے کہ ہم جمہوری زوال، ماحولیاتی تبدیلی، مصنوعی ذہانت کے اثرات، اور جمہوری اداروں کے تحفظ جیسے مسائل کا سامنا کیسے کریں گے۔"
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کامن ویلتھ کے مشترکہ اقدار— جیسا کہ کامن ویلتھ چارٹر اور لیٹیمر ہاؤس پرنسپلز میں بیان کیے گئے — ہمیں عالمی سطح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی قوت فراہم کرتے ہیں۔
کانفرنس کے دوران ایک شریک رکن کی جانب سے اقلیتوں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چیئرمین سینیٹ نے جواب دیا کہ پاکستان میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 23 منٹ قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 20 گھنٹے قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 گھنٹے قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 3 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 25 منٹ قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل







