طیارہ رَن وے سے 30 میٹر بلندی تک اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی،رپورٹس


نیوساؤتھ ویلز:آسٹریلیا کے نیو ساؤتھ ویلز میں شیل ہاربر ایئرپورٹ پر ایک لائٹ طیارہ اڑان بھرتے ہی حادثے کا شکار ہوگیا جس تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق طیارہ رَن وے سے 30 میٹر بلندی تک اڑان بھرنے کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارنے نے صبح تقریباً 10 بجے اڑان بھری۔ یہ پرائیویٹ طیارہ تھا جو کہ نیو ساؤتھ ویلز کے شیل ہاربر ایئرپورٹ سے ریاست کے وسطی مغرب میں واقع باتھرسٹ کے لیے پرواز کر رہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق اڑان کے صرف چند لمحے بعد، طیارہ تقریباً 30 میٹر کی بلندی پر پہنچ کر بائیں پر جھک گیا اور زمین سے ٹکرا گیا اور آگ لگ گئی،جس میں تین افراد مارے گئے ۔
رپورٹس کے مطابق،جاں بحق ہونے والوں میں ایک جوڑا اور ایک 73 سالہ شہری شامل ہیں،جبکہ دیگر میں ایک بلڈر اینڈریو کونرز اور ان کی اہلیہ جولیئن شامل ہیں۔
حادثے کی وجہ کیا بنی، اس حوالے سے نیوز ساؤتھ ویلز پولیس اور آسریلوی ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بیورو نے تفتیش شروع کردی ہے۔،ابتدائی تجزیے کے مطابق، طیارہ زمین سے بہت زیادہ اوپر نہیں گیا اور حادثے کا سبب کچھ تکنیکی خرابی یا کنٹرول کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔
ڈاکٹر خالد محمود نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا
- 4 hours ago

سوموار کو فیصلہ ہو گا ، استعفیٰ منظور ہونے تک علی امین وزیراعلیٰ رہیں گے: گورنر کے پی
- 3 hours ago

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- 6 hours ago

لیہ کے گردو نواح میں 5 شدت کا زلزلہ
- 2 hours ago

خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس 13 اکتوبر کو طلب
- 2 hours ago

فلسطینی مٹھائیاں کھا رہے، ہم اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
- 39 minutes ago
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- 5 hours ago

مذہبی جماعت کے کارکن پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے بیٹھے ہیں ، ڈی آئی جی لاہور
- 2 hours ago

یوکرین بحران: پیوٹن نے امریکی صدر کی کوششوں کی تعریف کر دی
- 3 hours ago

بھارت میں افغان وزیر خارجہ کی پریس کانفرنس، خواتین صحافیوں کی غیر موجودگی پراعتراضات
- 2 hours ago

مسلم لیگ (ن) پی ٹی آئی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے ، شیخ وقاص اکرم
- 28 minutes ago

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- 6 hours ago