علی امین کا استعفیٰ تاحال منظور نہ ہو سکا، وزیراعلیٰ کو تحریک عدم اعتماد سے ہٹانے کی تیاری
علی امین کا استعفیٰ ابھی تک ان کے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، جب استعفیٰ ملے گا تو اسے دیکھ کر فیصلہ کروں گا،گورنر فیصل کریم


پشاور:وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ 48 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود و بھی منظور نہ ہو سکا جس کے باعث نئے وزیر اعلی کا انتخاب معمہ بن گیا ہے،جس کے بعد وزیر اعلی کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی رات گئے تک اسپیکر ہاؤس میں اہم بیٹھک ہوئی۔ جس میں وزیراعلیٰ کے استعفے کے بعد پیدا ہونے والے آئینی و سیاسی بحران پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رات کو ہونے والے اجلاس میں تجویز زیر غور آئی تھی کہ فوری طور پر خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے، اور اگر گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہ کیا گیا تو تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے، جبکہ اس حوالے سے تمام تر تیاریاںمکمل کی جا چکی ہیں۔
اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں چھٹی کے باوجود تمام عملہ موجود ہے، اور آج سہ پہر 3 بجے کے پی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔
دوسری جانب علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ استعفیٰ گورنر کو بھیج چکا ہوں، ڈرامے بازی بند ہونی چاہیے جبکہ گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ علی امین کا استعفیٰ ابھی تک ان کے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، جب استعفیٰ ملے گا تو اسے دیکھ کر فیصلہ کروں گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر استعفے کو ہاتھ سے نہ لکھے جانے کی بنیاد پر اعتراض لگا سکتے ہیں، جس کے باعث استعفے کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس وقت کے پی اسمبلی کے 145 رکنی ایوان میں سے آزاد اراکین کی تعداد 93 ہے جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 52 ہے۔ اگر علی امین گنڈا پور کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے تو اس کی منظوری کے لیے 73 ووٹ درکار ہوں گے۔
13 اکتوبر سے ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز،ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
- 7 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کے پی فیصل کریم کو موصول
- 2 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا الزام کسی ایک جماعت پر نہیں ڈالا جا سکتا: پی ٹی آئی
- ایک گھنٹہ قبل

جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لے پاکستان کا اسکواڈسامنے آ گیا
- 6 گھنٹے قبل

فلسطینی شہید صحافی مریم ابودقہ سمیت 7 صحافی ’ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ‘ کیلئے نامزد
- 6 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی کا غزہ جنگ بندی کے خلاف اسلام آباد کی طرف مارچ، سیکیورٹی ہائی الرٹ
- ایک گھنٹہ قبل

آسٹریلیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
شوبز انڈسٹری میں جنسی تعلق کا رجحان کافی حد تک ہے، سلیم معراج
- ایک گھنٹہ قبل

ایک دن کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا،قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 4 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی ،نیب کو 15 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

لاہور:مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے باعث اورنج ٹرین، میٹرو، اوراسپیڈو بس سروس تیسرے روز بھی معطل
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل