Advertisement
پاکستان

پاک فوج کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ

 بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Oct 12th 2025, 2:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاک فوج  کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ

پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، پاکستانی فورسزکی بھر پور جوابی کارروائی سے متعددافغان فوجی ہلاک ہوگئے،  بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان بارڈر پرانگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ کے مقامات پر بھی بِلا اشتعال فائرنگ کی۔ افغان فورسز کی فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج کی چوکس پوسٹوں کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جارہا ہے۔ پاک فوج نے فوری شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔پاک فوج نے اسپن بولدک سیکٹر، افغانستان میں افغان طالبان کا عصمت اللہ کرار کیمپ بھی تباہ کر دیا ہے، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عصمت اللہ کرار کیمپ سے پاکستان مخالف دہشتگرد کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھی، کیمپ میں تباہی سے افغان طالبان اور چھپے خارجیوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات ہیں۔ پاکستانی فوج نے افغان طالبان کی توپسر پوسٹ کر قبضہ کر لیا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، افغان طالبان کی توپسر پوسٹ کرم سیکٹر کے مخالف میں واقع ہے، ویڈیو میں پاکستانی فورسز کو توپسر پوسٹ کی طرف پیش قدمی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سکیورٹی ذرائع  کے مطابق پاکستان کی جانب سے آرٹلری، ٹینکوں،ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہاہے، افغانستان سے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے خارجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ افغان پوسٹیں خارجیوں کو کور فائر دینے میں ناکام ہو گئیں،خارجی تشکیلیں منتشر ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ہوگئیں، درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوگئے اور  طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا ہے  کہ پاک فوج نے جنوبی وزیرستان کے ملحقہ سرحدی علاقوں میں متعدد افغان چوکیاں تباہ کر دیں، پاک فوج کی جانب سے افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا، ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ افواجِ پاکستان افغان پوسٹوں پرپاکستانی جھنڈا لہرا رہی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےافغانی دوران میلا اور ترکمانزئی کیمپس بھی تباہ کر دیے۔ بارامچاہ سیکٹر میں پاک فوج نے افغان فورسز کو منہ توڑ جواب دیا۔ افغان فورسز کی شہیدان پوسٹ کو نقصان پہنچا اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برامچا سیکٹر میں افغانی شہیدان پوسٹ تباہ کر دی جبکہ پاکستانی فورسز نے خرلاچی سیکٹر میں افغانی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔کرّم ایجنسی میں بھی افغان فورسز کی ایک اور چوکی تباہ کر دی گئی جبکہ پاکستانی فورسز نے افغان جنڈوسر پوسٹ بھی تباہ کر دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کو خارجیوں اور افغان فورسز کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے۔ مؤثر فائر سے کھرچر فورٹ مکمل تباہ کر دی گئی ہے۔کھرچر فورٹ فتنہ الخوارج کا مرکز تھا۔ مؤثر فائر سے لیو بند،قلعہ عبداللہ سیکٹر میں افغانی پوسٹ مکمل تباہ کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ کنڑ میں بھی افغان پوسٹ تباہ کی گئی جس کے بعد  افغان فوجی پوسٹ پر لاشیں چھوڑ کے بھاگ گئے۔

پاکستان نے طالبان فورسز کے منوجبا کیمپ بٹالین ہیڈکوارٹر پر کامیاب اسٹرائیک کی اور اسے مکمل تباہ کر دیا۔ منوجبا کیمپ میں موجود درجنوں طالبان سپاہی اورخارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

علاوہ ازیں سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نےطالبان فورسز کے درانی کیمپ پر کامیاب اسٹرائیک کی اور کیمپ مکمل تباہ کر دیا۔ درجنوں طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان فورسز کے درانی کیمپ 2 پرکامیاب اسٹرائیک کی، اورکیمپ مکمل تباہ کر دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق درانی کیمپ 2 میں 50 سے زائد طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔  درانی کیمپ 2 خارجیوں کی پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کیلئے مرکزی لانچ پیڈ کا کام کرتا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان نے طالبان فورسز کے غزنالی ہیڈ کوارٹر نوشکی سیکٹر کو نشانہ بناکر تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں درجنوں طالبان اور خارجیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

چاغی میں بھی پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغان دہشت گردوں پر وار کیے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ کئی چیک پوسٹیں تباہ بھی ہوگئیں۔ کارروائی افغان فورسزکی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔ افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں  جس کے بعد افغانستان نے پاکستان سےبھاری جوابی کارروائی روکنے کی درخواستیں کر دیں۔

Advertisement
انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر

انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر

  • ایک گھنٹہ قبل
اسلام آباد،مری سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

اسلام آباد،مری سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان

  • 6 گھنٹے قبل
 پاکستان کو کابل سے بات چیت کے لیے اقوام متحدہ سمیت کسی فریق کی ضرورت نہیں،وزیر دفاع

 پاکستان کو کابل سے بات چیت کے لیے اقوام متحدہ سمیت کسی فریق کی ضرورت نہیں،وزیر دفاع

  • 6 گھنٹے قبل
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے بیٹے کی پیدائش

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے بیٹے کی پیدائش

  • 5 گھنٹے قبل
گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے،فیصل کامران

گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے،فیصل کامران

  • 2 گھنٹے قبل
بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،سندھ حکومت نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی

بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،سندھ حکومت نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی

  • 3 گھنٹے قبل
 مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ،اسد قیصر

 مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ،اسد قیصر

  • 5 گھنٹے قبل
26 ویں ترمیم کی کوئی بھی بات 27ویں ترمیم میں شامل ہوئی تو قابل قبول نہیں،مولانا فضل الرحمان

26 ویں ترمیم کی کوئی بھی بات 27ویں ترمیم میں شامل ہوئی تو قابل قبول نہیں،مولانا فضل الرحمان

  • 4 گھنٹے قبل
 پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا

 پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا

  • 2 گھنٹے قبل
پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ

  • ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کی آذری صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ہمراہ، دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی آذری صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ہمراہ، دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال

  • 2 گھنٹے قبل
گوگل جیمینائی کی پرسنل ڈیٹا تک رسائی ، اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات بھی پڑھ سکے گا

گوگل جیمینائی کی پرسنل ڈیٹا تک رسائی ، اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات بھی پڑھ سکے گا

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement