لاہورٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر جنوبی افریقا کیخلاف5 وکٹ پر 313 رنز بنالیے
پاکستان کی جانب سے شان مسعود 76 ،امام الحق نے 93رنز بنائے،جبکہ محمد رضوان62 اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں


لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین لاہو ر میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کے اختتام تک پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے،قونی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنا لیے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبداللہ شفیق صرف 2 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد شان مسعود اور امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، تاہم شان مسعود 76 رنز بنانے کے بعد پرینیلن سبریئن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے،جبکہ امام الحق 93 رنز بنا کر سینوران متھوسامی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
جس کے2 اوورز بعد 199 کے ہی اسکور پرسابق کپتان بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 23 رنز بنائے۔
بابر اعظم کے آؤٹ ہونےکے بعد محمد رضوان اور سلمان آغا نے 114 رنز کی شراکت قائم کی،رضوان 62 اور سلمان آغا 52 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنالیے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی جانب سے سینوران متھوسامی نے 2، کاگیسو ربادا، سائمن ہارمر اور پرینیلن سبریئن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ سٹیڈیم نیا بنا ہے معلوم نہیں یہاں ٹیسٹ میچ کیسا ہوگا، ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلنا ایک بہترین موقع ہے، ہمارے پاس 2 سپنرز ہیں جو طویل اوورز کراسکتے ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
پاکستانی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، نعمان علی، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان اور حسن علی شامل ہیں۔
جنوبی افریقن سکواڈ
ٹونی ڈی زورزی، ریان رکلٹن، ویان مولڈر، ایڈن مارکرام (کپتان)، ٹرسٹان اسٹبس، ڈیوالڈ بریوس، کائل ویرین، سین متھوسمی، پرینلان سبرائین، کگیسو ربادا، سائمن ہارمر جنوبی افریقی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 18 hours ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 4 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 2 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 19 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 19 hours ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 2 days ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 2 days ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 2 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 2 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 4 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 2 days ago





