، قطری عملہ غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے بعد مصر میں موجود تھا،ذرائع


شرم الشیخ: مصر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میںاسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ امن مذاکرات کرنے والےقطر ی شاہی عملے کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، قطری سفارت خانے نے تصدیق کی ہے کہ قطری شاہی عملے کی گاڑی ایک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں تینوں ملازمین موقع پر دم توڑ گئے۔
رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر سیکیورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی تھی کہ حادثے میں تین قطری سفارت کار جاںبحق ہوئے، تاہم بعد میں قطر کے سفارت خانے نے وضاحت کی کہ جاں بحق افراد سفارتی عملے کے ملازمین تھے، سفارت کار نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے، قطری عملہ غزہ جنگ بندی معاہدے سے متعلق ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے بعد مصر میں موجود تھا۔
خیال رہے کہ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب شرم الشیخ میں جنگ بندی پر بین الاقوامی کانفرنس پیر کے روز منعقد ہونے جا رہی ہے، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنما شرکت کریں گے۔
قطری امیری دیوان حکومت کا سب سے اہم ادارہ سمجھا جاتا ہے، اور اس حادثے میں اہلکاروں کی ہلاکت نہ صرف قطر بلکہ خطے کے سفارتی حلقوں کے لیے ایک بڑا صدمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago




