بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
گزشتہ روز بابِ دوستی کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا تھا، لیکن اب محض افغان مہاجرین کو انخلا کی اجازت دی گئی ہے


بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں واقع بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، تاہم سرحد پر عام آمد و رفت اور تجارتی سرگرمیاں دوسرے روز بھی مکمل طور پر معطل رہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق، صرف افغان شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت دی گئی ہے جبکہ دوطرفہ تجارت، امیگریشن سروسز اور پیدل آمدورفت بدستور بند ہیں۔
ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بابِ دوستی سے معمول کے تحت آمدورفت تاحال معطل ہے، تاہم افغان خاندانوں کی واپسی کا عمل آج صبح دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ "سرحدی علاقے میں مہاجرین کے لیے عارضی رہائش، خوراک، پینے کے پانی اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے تاکہ واپسی کے دوران کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "گزشتہ روز بابِ دوستی کو ہر قسم کی نقل و حرکت کے لیے بند کر دیا گیا تھا، لیکن اب محض افغان مہاجرین کو انخلا کی اجازت دی گئی ہے۔"

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

