ملالہ نے بتایا کہ انہیں اچانک گھبراہٹ کا شدید دورہ پڑا، جس کے بعد دوست انہیں ایک کمرے میں لے گئے۔ انہوں نے کہا، "میں نے الٹیاں کیں، طبیعت انتہائی خراب ہو گئی۔


نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے زمانے میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (Cannabis) کے استعمال کے بعد انہیں طالبان حملے کے مناظر یاد آگئے تھے، اور ایسا محسوس ہوا جیسے وہ دوبارہ سوات لوٹ گئی ہوں۔
برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ملالہ نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ ویڈ پینے کے دوران اچانک ایسا لگا جیسے وہ دوبارہ 15 سال کی ہوگئی ہوں۔ ان کے مطابق، "مجھے لگا سب کچھ بھول چکی ہوں، مگر اس لمحے سب یاد آگیا — اسکول بس، مسلح شخص، گولیاں، اور ہر طرف خون۔"
ملالہ نے بتایا کہ انہیں اچانک گھبراہٹ کا شدید دورہ پڑا، جس کے بعد دوست انہیں ایک کمرے میں لے گئے۔ انہوں نے کہا، "میں نے الٹیاں کیں، طبیعت انتہائی خراب ہو گئی۔ میری دوست انیسہ نے اسپتال جانے سے روکا کیونکہ خون میں ابھی نشے کے اثرات موجود تھے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد وہ پوری رات سو نہیں سکیں۔
"میں خوفزدہ تھی کہ اگر سو گئی تو شاید دوبارہ جاگ نہ سکوں۔"
یہ انٹرویو ملالہ کی زندگی کے ذاتی اور نفسیاتی پہلوؤں پر روشنی ڈالتا ہے، جہاں انہوں نے اپنے ماضی کے صدمے، ذہنی اثرات اور بحالی کے سفر کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago


