غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر گیا، جنگ بندی کے باوجود امداد پر پابندی برقرار
یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دی جائے تاکہ ان اشیاء کو ضرورت مندوں تک پہنچایا جا سکے، اور انسانی بحران کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے


فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل انسانی بنیادوں پر فراہم کی جانے والی امداد کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے، اور فوری طور پر اس پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
قطر کے نشریاتی ادارے 'الجزیرہ' کے مطابق، یو این آر ڈبلیو اے نے ایک بیان میں کہا کہ خوراک، طبی سامان، صفائی کی کٹس اور عارضی خیموں سمیت امدادی اشیاء غزہ کی سرحد کے باہر گوداموں میں موجود ہیں، تاہم اسرائیلی حکام نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔
ایجنسی کے مطابق، "ہم مصر اور اردن میں غزہ کے لیے تین ماہ کی خوراک کا ذخیرہ تیار رکھے ہوئے ہیں، مگر یہ امداد اسرائیل کی منظوری کی منتظر ہے۔ مزید تاخیر ناقابل برداشت ہے۔"
یو این آر ڈبلیو اے نے کہا کہ امداد کی ترسیل کی فوری اجازت دی جائے تاکہ ان اشیاء کو ضرورت مندوں تک پہنچایا جا سکے، اور انسانی بحران کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔
غزہ میں انسانی نقصان میں اضافہ، ملبے تلے مزید لاشوں کا خدشہ
دوسری جانب، غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 44 لاشیں اور 29 زخمی افراد ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے ہیں۔
وزارت کے مطابق، 38 افراد کی لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے نکالی گئیں، جب کہ خدشہ ہے کہ مزید افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جہاں ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں رسائی حاصل نہیں کر پا رہیں۔
غزہ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 67,913 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 170,134 تک پہنچ چکی ہے۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک گھنٹہ قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل





