بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
نوابشاہ میں 9 اکتوبر کو صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان بیان بازی بند کرنے پر اصولی اتفاق بھی ہو چکا ہے۔


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔ بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلز پارٹی کا اعلیٰ سطحی وفد وزیر اعظم سے ملاقات کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے وفود کے درمیان ملاقات جاری ہے جس میں مختلف امور پر گفتگو کی جا رہی ہے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، ملک احمد خان اور احد چیمہ شریک ہیں، جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمٰن، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور ندیم افضل چن شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خاص طور پر پنجاب حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی پر کیے جانے والے بیانات، اور اس کے باعث پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر گفتگو کی جا رہی ہے۔
اس ملاقات سے قبل، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی بلا کر ہدایت دی تھی کہ وہ سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں۔
نوابشاہ میں 9 اکتوبر کو صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دونوں جماعتوں کے درمیان بیان بازی بند کرنے پر اصولی اتفاق بھی ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان تعلقات اس وقت تناؤ کا شکار ہو گئے تھے جب بلاول بھٹو اور دیگر پی پی رہنماؤں نے سیلاب زدگان کے لیے بین الاقوامی امداد کی اپیل اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے استعمال پر زور دیا تھا۔
اس پر سندھ کے وزیر شرجیل میمن نے الزام لگایا تھا کہ پنجاب حکومت، پیپلز پارٹی کو ہدف بنا کر درپردہ وزیر اعظم پر تنقید کر رہی ہے تاکہ ایسا تاثر دیا جا سکے کہ پیپلز پارٹی حکومت کی حمایت سے دستبردار ہو جائے۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 18 گھنٹے قبل


