طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کردیں
طالبان نے شمشاد ٹی وی کے ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز یکساں طور پر بند کر دی گئیں ہیں، جن میں تین صوبے قندھار، تخار اور بادغیس بھی شامل ہیں


کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر مقامی چینل ’شمشاد ٹی وی‘ کی نشریات معطل کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق طالبان کی جانب سے یہ اقدام میڈیا کی آزادی کو مزید محدود کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
طالبان کی جانب سے شمشاد ٹی وی کے ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز یکساں طور پر بند کر دی گئیں ہیں، جن میں تین صوبے قندھار، تخار اور بادغیس بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بندش اس لیے لگائی گئی کیونکہ شمشاد ٹی وی نے طالبان حکومت کا مؤقف نشر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
طالبان حکومت کے مطابق، چینل پاکستان مخالف پروپیگنڈا نشر کرنے میں ناکام رہا، جس کے بعد اس کی نشریات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس وقت افغانستان میں میڈیا پر دباؤ اس وقت تشویش ناک حد تک بڑھ چکا ہے اور آزادیِ اظہار مزید محدود ہو چکی ہے،افغان جرنلسٹس سینٹر کے مطابق طالبان کی حکومت کے سخت گیر فیصلوں نے صحافیوں اور میڈیا کو جبر کے ماحول میں ڈالا ہے، خاص طور پر خواتین صحافیوں کے لیے حالات انتہائی مشکل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے کے فیصلے کو طالبان کی تنگ نظری اور جہالت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ ان کے جابرانہ حکومتی اقدامات اور مذہب کے نام پر میڈیا کی آزادی کو سلب کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 17 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل





