کراچی : پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی وزراء دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ کر پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے اب تک الیکشن کمیشن میں دھاندلی کی21 شکایات درج کی ہیں۔ کچھ پولنگ اسٹیشنوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات ہوئے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ 2 اموات ہو چکی ہیں، حکومتی مشینری کی اس کھلی نمائش پر حیرت زدہ ہیں۔
پی ٹی آئی وزراء دھاندلی کے تمام ریکارڈ توڑ کر پولنگ اسٹیشنوں میں داخل ہوگئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اب تک الیکشن کمیشن میں دھاندلی کی21 شکایات درج کی ہیں۔ کچھ پولنگ اسٹیشنوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات ہوئے ہیں ۔ 2 اموات ہو چکی ہیں، حکومتی مشینری کی اس کھلی نمائش پر حیرت زدہ ہیں۔ pic.twitter.com/pw9xtj6M69
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 25, 2021
اس سے قبل پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے ایک اور بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے۔کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے فائرنگ کی اورکئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر زفہرستوں میں واضح فرق ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کا کیمپ اکھاڑ دیا۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔
دوسری جانب رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ حکومت نے الیکشن کا ماحول خراب کیا، کئی پرتشدد واقعات ہوچکے، حکومت نے اخلاقیات کوبری طرح پامال کیا۔کشمیر انتخابات میں وزرا نے کھلے عام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود وزیراعظم کے ساتھی وزرا نے دورے کیے، آج پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کے حلقہ میں ان پر قاتلانہ حملہ ہوا۔

بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز ’بگٹی ‘ قبیلے کے نئے سربراہ منتخب
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں بسنت منانے کی مشروط اجازت، ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

باجوڑ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج جہنم، فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل شہید
- ایک گھنٹہ قبل

مسلسل کئی دنوں کے اضافے کے بعد سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اپنے عسکری ترجمان ’ابو عبیدہ‘ کی شہادت کا اعلان کردیا
- 15 منٹ قبل

پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکارشیرخان انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل

ارشد ندیم نے ’’گلوبل بریک تھر واتھیلٹ آف دی ائیر‘‘ کا ایوارڈاپنے نام کر لیا
- 5 گھنٹے قبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے فوجی عدالت کی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی
- 3 گھنٹے قبل

لاہور سے واپسی پر وزیر اعلی سہیل آفریدی نے مریم نواز کو احتجاجی مراسلہ لکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل

ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان،انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 74 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا
- 5 گھنٹے قبل

کراچی: گٹر میں گرنے سے ایک اور بچہ جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل













