Advertisement
پاکستان

چیف جسٹس حکم دینگے تو ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری پہن لیں گے، جسٹس جمال کے ریمارکس

پہلے ہمیں آئینی بینچ کا فیصلہ تو کرنے دیں، 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا پر جسٹس جمال کا وکیل کو جواب

GNN Web Desk
شائع شدہ a month ago پر Oct 20th 2025, 4:17 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف جسٹس حکم دینگے تو ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری پہن لیں گے، جسٹس جمال کے ریمارکس

اسلام آباد:26 ویں آئینی ترمیم  کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ چیف جسٹس   جب آرڈر کریں گے ہم یہ ٹوپی اتار کر دوسری ٹوپی پہن لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال  شامل ہیں۔

یاد رہے کہ کیس کی گزشتہ سماعت پر 6 سابق صدور سپریم کورٹ بارز کے وکیل عابد زبیری نے اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔

دوران سماعت درخواست گزار اکرم شیخ نے آج اپنے دلائل کا آغاز کردیا تو جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کی طرف سے تو لطیف کھوسہ صاحب نے درخواست دائر کردی ہے، جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نہیں لطیف کھوسہ صاحب میرے وکیل نہیں ہیں۔ 

عدالت نے استفسار کیا کہ اس کا مطلب ہے لطیف کھوسہ نے  آپ کی اجازت کے بغیر درخواست دائر کردی؟۔ اکرم شیخ نے دلائل کے آغاز پر شعر پڑھ کر سنایا،جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ ہم اپنے حلف کے پابند ہیں۔ ہم سب قوم کو جواب دہ ہیں۔ ہم آئین کے ماتحت ہیں اور ان کی گائیڈنس چاہیے۔
 

اس موقع پر اکرم شیخ نے عدالت میں دعا کرنے پر اصرار کیا اور اجازت ملنے پر علامہ اقبال کا شعر پڑھ رک سنایا،وکیل اکرم شیخ  نے کہا کہ مجھے ایک  ڈیڑھ گھنٹہ دے دیں ۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ اگر پندرہ بیس منٹ میں آئینی بات کریں تو آسان ہو جائے گا ۔ ایک صاحب نے تو یہاں کہا ہے کہ آئین کو ایک سائڈ پر رکھ دیں ۔ یہاں پر دو معروضات پیش کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ 24 یا 16 کس پر متفق ہیں؟ جس پر وکیلن ے کہا کہ 24 ججز کی حمایت۔

دوران سماعت اکرم شیخ نے مؤقف اختیار کیا کہ  26 ویں آئینی ترمیم سے پہلے اور بعد والے تمام ججز کو فل کورٹ کا حصہ بنایا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ 24 ججز بیٹھ جائیں، مگر اسے آئینی بینچ نہ کہا جائے؟۔

جسٹس امین الدین نے استفسار کیا کہ آپ کی رائے میں فل کورٹ کیا ہے؟۔ ایک نے کہا تمام ججز فل کورٹ ہیں اور ایک ممبر نے کہا کہ 16 ججز فل کورٹ ہیں ،وکیل اکرم شیخ نے مؤقف  اختیار کیا کہ یہ آئینی بینچ اس کیس کو نہیں سن سکتا۔

جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ سوال ہے کہ جو آئینی بینچ میں شامل نہیں ہے وہ کیسے بیٹھ سکتا ہے ۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہتے ہیں کہ بے شک 24 ججز بیٹھیں مگر ان کو آئینی بینچ نہ کہا جائے ، سپریم کورٹ کہلائے؟

وکیل اکرم شیخ نے جواب دیا کہ 26ویں آئینی ترمیم ایک متنازع ترمیم ہے۔ کسی ڈکٹیٹر نے بھی آئین میں اتنا ڈینٹ نہیں ڈالا جتنا 26ویں ترمیم نے ڈالا ہے۔

وکیل نے 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا  کی، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اس کے لیے پہلے ہمیں بینچ کا فیصلہ تو کرنے دیں۔

جسٹس امین الدین نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ 24 ججز ہی کیس کو سنیں؟ آپ کے ساتھی آپ کے مؤقف کے ساتھ نہیں کھڑے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ میں جسٹس منیر اے ملک کے دلائل اپناتا ہوں۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آپ کے علاوہ تو کسی نے نہیں کہا کہ 24 ججز کو بینچ کا حصہ بنائے، وکیل نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے کیس کا فیصلہ آجائے، وکیل اکرم شیخ نے اپنے دلائل مکمل کر لئے۔

جس کے بعدشبر رضا رضوی نے دلائل کا آغاز کردیا، انہوں نے استدعا کی کہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ کرے، وہ سپریم کورٹ جو آرٹیکل 176 اور 191 اے کو ملا کر بنا،جس پر جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ آپ نے دو متفرق درخواستیں فائل کی ہیں؟ ہمارے پاس صرف ایک متفرق درخواست ہے، عدالت نے کہا کہ پہلے بتا دیں یہ بینچ فل کورٹ کا آرڈر کیسے پاس کرسکتا ہے؟

دوران سماعت وکیل شبر رضا رضوی نے کہا کہ آپ آرٹیکل 191 اے کے تحت بیٹھے ہیں لیکن پھر بھی آپ سپریم کورٹ ہیں،سپریم کورٹ کے کسی بھی بینچ کی طرح یہ بھی معاملہ چیف جسٹس یا کمیٹی کو ریفر کرسکتا ہے۔

بعد ازاں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی، درخوست گزار وکیل شبر رضا کل سپریم کورٹ میں دلائل جاری رکھیں گے۔

 

Advertisement
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 hours ago
دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید

  • 2 hours ago
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں

  • 2 hours ago
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

  • 3 hours ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

  • a day ago
پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

  • a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

  • a day ago
پاکستان اور کر غزستان کے مابین 
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ  تعاون  مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم

  • 3 hours ago
 این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ

 این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ

  • 2 minutes ago
کرغز صدر کی  وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

  • 2 hours ago
وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 hours ago
معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں

  • an hour ago
Advertisement