جی این این سوشل

پاکستان

انتخابی نتائج تسلیم نہیں کروں گی : مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انتخابی نتائج تسلیم نہیں کروں گی : مریم نواز
انتخابی نتائج تسلیم نہیں کروں گی : مریم نواز

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کاکہنا تھا کہ  میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے، انہوں نے کہاکہ  اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے  سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔ پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، خواجہ احمد فاروق ، سردار تنویر الیاس ، دیوان خان چغتائی ، چوہدری ارشد اور چوہدری۔ انور الحق نے اپنی نشستیں جیت لیں۔

دنیا

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، مزید 13 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ، مزید 13 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر دہشتگردانہ حملے جاری، مزید 13 فلسطینی شہید کر دیئے۔

صابرہ محلے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، نصیرات کے قریب صیہونی فوج کے توپ خانے کے حملے میں شیرخوار شہید ہو گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق نہتے فلسطینیوں پر بھوک اور افلاس کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، صحت کی سہولیات بھی ناپید ہو گئیں۔

ڈائریکٹر کمال عدوان ہسپتال نے کہا کہ اسرائیلی فورسز صحت کی سہولیات پر فائرنگ کر کے نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مغربی کنارے کے جنین محلے میں اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا، شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 972 ہوگئی، 1 لاکھ 4 ہزار فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق مغربی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملےمیں 7 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی ہو گئے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

فلموں  کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان 

کنگ خان نے مزید کہا کہ  انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فلموں  کی ناکامی پر باتھ روم میں جا کرروتا رہا ، شاہ رخ خان 

بالی وڈ کے سپر اسٹار اور کنگ  شاہ رخ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کی ناکامی پر  کئی بار باتھ روم  جاکرتے تھے ۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز  شاہ رخ خان نے دبئی میں ہونے والے گلوبل فریٹ سمٹ  میں شرکت کی جہاں انہوں نے سامعین کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی زندگی میں ہونے والی ناکامیوں پر کھل کر بات کی.
سمٹ کے دوران شاہ رخ نے سامعین سے کہا کہ ’ہر انسان کو چاہیے کہ وہ ناکامیوں پر رونے کے بجائے خود پر بھروسہ رکھے، اس کی وضاحت کیلئے شاہ رخ نے اپنی  مثال دیتے ہوئے کہا کہ  اگر میری کوئی  فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہیں دکھاپاتی تو ایسا اس لیے نہیں کہ اس  کے خلاف کوئی سازش ہورہی ہے بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ یہ فلم اپنے ناظرین  کو خود سے جوڑے رکھنے میں ناکام رہی‘ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ کبھی ناکام ہوجائیں تو یہ نہ سوچیں کہ آپ کی جاب یا آپ کا کام غلط ہے، ہو سکتا ہے کہ آپ جس ماحول میں کام کررہے ہیں آپ  اسے سمجھ نہ پائے ہوں، آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لوگ آپ کے کام پر کس طرح کے  ردعمل کا اظہار کرتے ہیں، اگر میں ان لوگوں کیلئے  جن کی میں ملازمت کرتا ہوں جذبات پیدا نہیں کر سکتا  تو میرا پروڈکٹ  چاہے جتنا بھی شاندار ہو  اچھا نہیں ہوسکتا۔
 شاہ رخ کی وضاحت پر ان سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنے کام پر تنقید کررہے ہیں ؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے تنقیدکو محسوس کرنے سے  بھی نفرت ہے،  میں اپنے باتھ روم میں بہت  رویا کیوں کہ میں لوگوں کو نہیں دکھانا چاہتا تھا  لیکن اس کے باوجود  آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ دنیا آپ کے خلاف نہیں ہے،  آپ کی فلم آپ کی وجہ سے ناکام نہیں ہوئی نہ ہی دنیا نے  آپ کے خلاف سازش کی بلکہ آپ نے اس فلم کو اچھا نہیں بنایا، آپ نے  اسی سوچ کے ساتھ  آگے بڑھنا ہوگا۔
کنگ خان کا کہنا تھا کہ ’مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ  چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ  زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا   ہے، آپ خود کو  اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے

۔
کنگ خان نے مزید کہا کہ  انسان کو مایوسی کے باوجود اٹھنا اور آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے، یہ نہ سوچیں کہ کچھ  چیزیں صرف آپ کیلئے غلط ہورہی ہیں تسلیم کریں کہ  زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے، زندگی میں وہی ہوگا جو لکھ دیا گیا   ہے، آپ خود کو  اس کے لیے مورد الزام ٹھہرانا نہیں سکتے‘۔ 
واضح رہے کہ  بالی وڈ سپر اسٹارشاہ رخ خان جلد ہی اپنی  نئی فلم ’  کنگ ‘ میں نظر آئیں گے جس میں  ان کی بیٹی سہانا خان بھی جلوہ گر ہوں گی ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی سکیورٹی  میں خلل ڈالنے والوں  کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll