ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، سہیل آفریدی


اسلام آباد: کینیا میں قتل ہونے والے صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی انتقال کر گئیں۔
ارشد شریف کی والدہ رفعت آرا علوی کے مختصر علالت کے بعد انتقال کی تصدیق مرحوم صحافی کی اہلیہ نے کی ہے، ان کی نماز جنازہ آج 26 اکتوبر بروز اتوار رات 9 بجے اسلام آباد کے ایچ نائن قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
شہید ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کیا گیا، جس میں پارٹی ترجمان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف شہید ارشد شریف کی محترمہ والدہ کے قضائے الٰہی سے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہے۔
جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی قیادت مرحومہ کی مغفرت، بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعاگو ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید ارشد شریف کی والدہ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا، مرحوم ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔
اپنے تعزیتی بیان میں سہیل آفریدی نے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، قوم ارشد شریف اور اُن کی عظیم والدہ کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔
خیال رہے کہ کینیا میں معروف صحافی ارشد شریف کو 2022ء میں قتل کیے جانے کے بعد ان کی والدہ نے اس معاملے پر تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔
اس سلسلے مین مقتول صحافی کی والدہ رفعت آرا علوی نے چیف جسٹس کو خط ارسال کیا، جس میں کہا گیا تھا کہ کیس متنازع ہونے سے بچایا جائے اور ارشد شریف کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔
خط میں استدعاکی گئی کہ شہید بیٹے کے کیس کو سیاسی منافقت اور بد دیانتی سے بچایا جائے، توقع ہے میرا خط شہید بیٹے کے خط کی طرح سردخانے کی نذر نہیں ہوگا، اپنا کیس اللہ کی عدالت میں رکھ کر انصاف کی طلب گار ہوں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 16 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 20 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 20 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 14 گھنٹے قبل

