یہ نیا فیچر گروپ ایڈمن تک محدود نہیں ہوگا بلکہ کوئی بھی فرد پورے گروپ تک رسائی حاصل کرسکے گا،رپورٹ


ویب ڈیسک: واٹس ایپ میں ایک ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو گروپ چیٹس کے استعمال کا تجربہ بہت زیادہ بہتر بنا دے گا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی سائٹ ویب بیٹا انفوکی ایک رپورٹ میں اس فیچر کےمتعلق بتایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے،جبکہ اس فیچر پر گزشتہ چند ہفتوں سے کام کیا جا رہا تھا اور اب اسے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت صارفین @all استعمال کرکے گروپ چیٹ میں موجود ہر فرد کو بیک وقت ٹیگ کر سکیں گے،ابھی گروپ چیٹ میں ہر فرد کو انفرادی طور پر میشن کرنا پڑتا ہے جس میں کافی وقت بھی لگتا ہے کہ جبکہ کچھ نام مینشن نہ ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے، اس سنگل مینشن فیچر سے گروپ کے ہر ممبر کو ایک نوٹیفیکشن موصول ہوگا، چاہے کسی فرد نے چیٹ کو میوٹ ہی کیوں نہ کیا ہوا ہو۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر ایسے بڑے گروپس میں زیادہ مددگار ثابت ہوگا جہاں اہم اپ ڈیٹس گروپ کے تمام اراکین تک بیک وقت پہنچانا ضروری ہوتا ہے، یہ فیچر بڑے گروپس اور کمیونٹی چیٹس میں ہر فرد تک آپ کا پیغام پہنچانے کا عمل آسان بنا دے گا۔
اسی طرح یہ نیا فیچر گروپ ایڈمن تک محدود نہیں ہوگا بلکہ کوئی بھی فرد پورے گروپ تک رسائی حاصل کرسکے گا،زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے جس سے صارفین @all مینشنز کو میوٹ کرسکیں گے۔
دوسری جانب گروپ مینشن کا فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 19 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 19 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 13 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 18 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 15 hours ago






