عمر ایوب، شبلی فراز کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لے لی گئیں
قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائر اپیل بھی واپس لی جا رہی ہے، وکیل بیرسٹر گوہر


سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز سے متعلق دائر اپیلیں واپس لے لیں۔
سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے عدالت کو بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کے خلاف اپیل واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ وہ خود الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کی نشست پر ان کی اہلیہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔
اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے سے متعلق اپیل بھی واپس لے لی گئی۔ تاہم بیرسٹر گوہر نے شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل پر عدالت سے نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 29 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ شبلی فراز کی خالی نشست پر 30 اکتوبر کو الیکشن ہونا ہے، اس لیے کیس 29 اکتوبر کو مقرر کیا جائے گا۔
سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان نے سرنڈر کر دیا ہے؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز نے تاحال سرنڈر نہیں کیا۔
بیرسٹر گوہر نے مزید بتایا کہ قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف دائر اپیل بھی واپس لی جا رہی ہے، کیونکہ محمود خان اچکزئی کو لیڈر آف دی اپوزیشن مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری ہو چکا ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے بیرسٹر گوہر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ضمانت کے بعد کیا عمر ایوب نے سرنڈر کیا؟
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سرنڈر نہیں کیا گیا، یہاں سوال سول نوعیت کا ہے، فوجداری نہیں، شبلی فراز کی حد تک ہم کیس چلانا چاہتے ہیں۔
جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن کب ہے؟ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ضمنی الیکشن 30 اکتوبر کو ہے۔ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ضمنی الیکشن کے لیے بہت مختصر وقت دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ آئینی بینچ کے سربراہ نے ریمارکس دیے کہ ٹھیک ہے ہم 29 اکتوبر کے لیے کیس رکھ رہے ہیں۔

آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی کوششیں، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 5 وزرا پیپلز پارٹی میں شامل
- 17 گھنٹے قبل
فواد اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم ’’نیلوفر‘‘ کے میوزک لانچنگ کی تقریب
- 5 گھنٹے قبل

مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 78 برس، پوری دنیا میں کشمیری برادری آج یوم سیاہ منا رہی ہے
- 5 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک آج نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا
- 4 گھنٹے قبل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہر سموگ کی لیپٹ میں، ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر پہنچ گیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اورطالبان کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پاک افغان مذاکرات:طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی سر پرستی منظور نہیں، پاکستان نے حتمی مؤقف پیش کردیا
- 15 گھنٹے قبل
راولپنڈی : موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے حملوں میں معمولی کمی
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں جدید زرعی مشینری کے استعمال سے سموگ اور فضائی آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم اورنگزیب
- 17 گھنٹے قبل

امریکا پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کے فروغ کے نئے مواقع دیکھ رہا ہے،مارکو روبیو
- 6 گھنٹے قبل

اسرائیل کی ہلاک یرغمالیوں کی تلاش کے لیے مصری ٹیم کے غزہ میں داخلے کی منظوری
- ایک گھنٹہ قبل





.webp&w=3840&q=75)





