وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ملاقات پر خوشی کا اظہار،غیر متزلزل حمایت پر شکریہ
دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کی دیرپا مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا، شہبا زشریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے بے حد خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ ملاقات میں تجارتی، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینےکے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے برادرانہ تعلقات کی دیرپا مضبوطی کے عزم کا اعادہ کیا۔
It was a great pleasure and honor to meet my brother, His Royal Highness Crown Prince Mohammed bin Salman, in Riyadh today.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 27, 2025
We reaffirmed the enduring strength of the Pakistan–Saudi Arabia brotherly bonds and discussed ways to further expand this historic and time-tested… pic.twitter.com/dYdqylsalw
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کا غیر متزلزل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک اور عوام کے درمیان گہری شراکت داری اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
قصر یمامہ پہنچنے پر محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
وزیراعظم سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر پہنچے ہیں، وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹوکی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 16 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 12 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 17 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 17 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 13 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

