اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیرانتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی عام آدمی کے وزیراعظم پر غیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں۔
کشمیر انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندارکامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پرغیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے، اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے زرداری اور نوازشریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنیوالوں کا کوئ مستقبل نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 26, 2021
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستوں میں کامیابی حاصل کرلی ہے اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 14 گھنٹے قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 14 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 15 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 15 گھنٹے قبل




