ڈرامہ’ یہ چوڑیاں‘ دوسرے ہفتے میں داخل ،لالی وڈ سپر اسٹار معمر رانا پہلی مرتبہ اسٹیج پر جلوہ گر
ڈرامے کو ملنے والی پزیرائی نے پوری ٹیم کو حوصلہ دیا ہے اور اب یہ ڈرامہ نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کرینگے ،نسیم وکی


لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری ڈرامہ’’ یہ چوڑیاں‘‘ دوسرے ہفتے میں داخل ہو گیا ہے جس میں لالی وڈ سپر اسٹار معمر رانا پہلی مرتبہ اسٹیج پر جلوہ گر ہوئے۔
محفل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’یہ چوڑیاں‘‘ کے ہیرو معمر رانا اور رائیٹر ڈائریکٹر نسیم وکی نے کہا کہ ڈرامے کو ملنے والی پزیرائی نے پوری ٹیم کو حوصلہ دیا ہے اور اب یہ ڈرامہ نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کرینگے۔
اس موقع پرڈرامہ رائٹر وڈائریکٹر نسیم وکی نے کہا ڈرامے نے سپر ہٹ فلم’’ چوڑیاں‘‘ کی یاد تازہ کر دی، سٹار کاسٹ کے ساتھ ڈرامے کو دیکھنے والوں نے توقع سے بڑھ کر پیار دیا یہ ڈرامہ پنجاب بھر میں جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تنقید سے ہمارے حوصلے پست نہیں بلکہ بلند ہوئے ہیں معمر رانا نے کہا کہ نسیم وکی نے پندرہ سال قبل چوڑیاں سٹیج کرنے کا کہا لیکن میں زہنی طور پر تیار نہیں تھا اب یہ کیا اور پبلک نے جو رسپانس دیا وہ ناقابل بیان ہے عزت دینے والی اللہ کی زات ہے انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
نسیم وکی نے مزیدکہا کہ ڈرامہ دوسرے سپیل میں داخل ہوگیا ہے اور یہ جب تک پبلک کا رسپانس اور پیار ملتا رہے گا جاری رکھیں گے۔
ڈرامہ یہ چوڑیاں کی نمایاں کاسٹ میں اداکار معمر رانا، نسیم وکی، خوشبو، مناہل خان، اچھی خان، اکرم اداس اور دیگر شامل ہیں۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 13 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 13 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 9 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 9 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 10 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 12 گھنٹے قبل







