Advertisement
علاقائی

صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا

بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد ننکانہ صاحب آئی گی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر نومبر 1 2025، 1:31 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
صوبائی حکومت نے تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا

ننکانہ صاحب: سکھ مذہب کے بانی اور مذہبی پیشوابابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کی مناسبت سے صوبائی حکومت نے ضلع ننکانہ صاحب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروںمیں چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 سے 6 نومبر تک 24 سرکاری اسکولز اور تمام نجی ادارے بند رہیں گےجبکہ اس دوران بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 3 سے 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے پیش نظر شہر کے کالجز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سےچیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد ننکانہ صاحب آئی گی۔

جبکہ اس سے قبل پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 2100 سکھ یاتریوں کو ان تقریبات میں شرکت کے لئے ویزے جاری کیے تھے

Advertisement
Advertisement