Advertisement
پاکستان

 آپریشن سندورکی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے،عطا تارڑ

بھارتی ایجنسی نے اسے کچھ تصاویر بھیجنے کا ٹاسک دیا اور رہائی کے بعد دوبارہ سمندر میں جانے پر پاکستانی اداروں نے اسے گرفتار کر لیا،گرفتار ملاح کا اعترافی بیان

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر نومبر 1 2025، 2:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 آپریشن سندورکی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹی اور گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن “سندور” کی ناکامی کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹی معلومات اور گمراہ کن مہم شروع کر رکھی ہے، تاہم پاکستان نے اس سازش کو بے نقاب کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اعجاز ملاح نامی پاکستانی مچھیرے کو گرفتار کر کے اسے خفیہ مشن پر پاکستان بھیجا،جب وہ آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی کوشش کر رہا تھا تو پاکستانی اداروں نے نگرانی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق اعجاز ملاح نے گرفتار ہونے کے بعد تمام حقائق کا اعتراف کر لیا ہےجبکہ اس دوران پریس کانفرنس وزیر اطلاعات نے اعجاز ملاح کا اعترافی ویڈیو بیان بھی میڈیا کو دکھایا۔

دکھائے گے اعترافی بیان میں اعجاز ملاح نے کہا کہ “ہم مچھلیاں پکڑنے گئے تھے تو بھارت نے ہمیں گرفتار کر لیااور وہاںکی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے کہا کہ آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں، زونگ سم، پاکستانی سگریٹ اور کرنسی لانی ہے۔

بیان میں گرفتار اعجاز ملاح نے مزید کہا کہ بھارتی ایجنسی نے اسے کچھ تصاویر بھیجنے کا ٹاسک دیا اور رہائی کے بعد دوبارہ سمندر میں جانے پر پاکستانی اداروں نے اسے گرفتار کر لیا۔

پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت پاکستان کی معرکہ حق میں فتح ہضم نہیں کر پا رہا اور مسلسل منفی پروپیگنڈا کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن حقائق جلد عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

Advertisement