مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے،کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے،صدر مملکت
گلگت بلتستان کا سیاحت کے لحاظ سے منفرد مقام ہے، شہید بھٹو نے ایف سی آر کو ختم کیا، ہماری حکومت نے آپ کو قانون ساز اسمبلی دی، صدر زرداری


گلگت بلتستان: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے،کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے،بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے 78ویں جشنِ آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر طویل عرصے سے بھارت کے مظالم کا شکار ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت ہے، بھارت میں کشمیریوں کی نسل کشی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوتی ہے گلگت بلتستان میرا گھر ہے، آپ کی بہادری کو تاریخ کبھی نہیں بھلا سکتی، 1947 میں آپ نے جہاد کر کے پاکستان میں الحاق کیا، 1947 کی جنگ میں آپ کے 1700 جوان شہید ہوئے، گلگت بلتستان کے عوام کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تعلیم اور صحت کی تمام سہولتیں فراہم کیں، گلگت بلتستان کا سیاحت کے لحاظ سے منفرد مقام ہے، گلگت بلتستان کے عوام کی بہادری کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، گلگت بلتستان کے 78 ویں یوم آزادی پر مبارک باد دیتا ہوں۔
تقریب سےخطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے ایف سی آر کو ختم کیا، ہماری حکومت نے آپ کو قانون ساز اسمبلی دی، آپ کی ہر وادی میں سکول ہونا چاہیے، گلگت بلتستان میں معدنیات ہیں، گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ مل سکتا ہے۔
صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو اپنی ایئر لائن ملنی چاہیے، یہ پہاڑ آپ کا اور میرا سرمایہ ہیں، آج کا زمانہ کمیونیکیشن کا زمانہ ہے، سی پیک پاکستان کی ترقی کا مظہر ہے، چین ہمارا دوست اور شراکت دار ملک ہے۔

یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں صدر زرداری نے مزید کہا کہ سی پیک فیز ٹو کامیابی سے اپنے مراحل طے کر رہا ہے، گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کی طرح ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں، گلگت بلتستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔
اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان کے جشنِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی،اس موقع پر گورنر اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ان کا استقبال کیا، گورنر گلگت بلتستان نے صدر کو روایتی ٹوپی پہنائی اور آصف زرداری نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 3 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 منٹ قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 3 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 4 گھنٹے قبل





