ایکشن، رومانس اورسسپنس پر مبنی لالی وڈ فلم ’’لو دی سوں‘‘ عید الاالضحیٰ پر ریلیز ہو گی
چار سال بعد اسکرین پر واپسی ہوئی ہے،ایک نئے کردار میں فلم دیکھنے والوں کو متوجہ کرے گی،فرحان سعید


لاہور: (عبد السلام علی)ایکشن، رومانس اورسسپنس پر مبنی لالی وڈ فلم ’’لو دی سوں‘‘ عید الاالضحیٰ پر ریلیز ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں فلم لو دی سوں کی کاسٹ اور ٹیم کے ساتھ پریس میٹ کا انعقاد کیا گیا،جس میں فلم کی کاسٹ اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اداکار فرحان سعید نے کہا کہ چار سال بعد اسکرین پر واپسی ہوئی ہے،ایک نئے کردار میں فلم دیکھنے والوں کو متوجہ کرے گی۔
اداکار فرحان سعید اور مامیا شاہ جعفر کا کہنا ہے کہ فلم ایک نئے موضوع کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے، امید ہے شائقین کی توقعات پر پورا اترے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ مامیا شاہ جعفر اور اداکار رانا اعجاز نے کہا کہ فلم میں کام کرنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے،تاہم اسکرپٹ مضبوط ہے، عوام اسے دیکھ کر فیصلہ کریں۔
خیال رہے کہ فلم ’’لو دی سوں‘‘ کی نمایاں کاسٹ میں اداکار فرحان سعید ، اداکارہ مامیا شاہ جعفر، رانا اعجاز ، تبریز خان اور دیگر شامل ہیں۔جبکہ فلم کے ڈائریکٹر عمران ملک ہیں۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل







