جی این این سوشل

پاکستان

آزاد کشمیر انتخابات : چیف الیکشن کمشنر نے حتمی نتا ئج کا اعلان کردیا

مظفر آباد: چیف الیکشن کمشنر عبد الرشید سلہریا نےآزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آزاد کشمیر انتخابات : چیف الیکشن کمشنر نے حتمی نتا ئج کا اعلان کردیا
آزاد کشمیر انتخابات : چیف الیکشن کمشنر نے حتمی نتا ئج کا اعلان کردیا

 چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریا کا کہنا ہے کہ  44انتخابی نشستوں میں سےتحریک انصاف کو 25 نشستوں پراکثریت حاصل ہے، جبکہ ٹرن آؤٹ60 فیصد سے زائد رہا ہے۔

چیف الیکشن کمشنرعبدالرشید سلہریا نے کہا کہ  سکیورٹی فورسز اور انتظامیہ نے گراں قدر خدمات پیش کیں۔ایل اے 16 باغ کے 4 پولنگ اسٹیشن پر 29 جولائی سے قبل پولنگ ہوگی۔ اب تک کسی پارٹی نےدھاندلی کی کوئی شکایت درج نہیں کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں سمیت 53 کاایوان مکمل ہوتے ہی حکومت سازی کا شیڈول آئے گا۔

واضح رہےکہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں پر 724 امیدوار مدمقابل تھے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر میں پولنگ ہوئی جبکہ دیگر 12 نشستوں پر مہاجرین کے کوٹے پر پاکستان کے دیگر صوبوں میں مقیم کشمیریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ بارہ سو انتیس پولنگ  سٹیشنز  کو حساس قرار دیا گیا  تھا۔

علاقائی

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری: لاہور اور ملتان کے علاوہ  صوبے بھر کے سکول کھولنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے  اسموگ میں کمی ہونے کے باعث لاہور اور ملتان ڈویژن کےعلاوہ تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا  ہے۔

سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی کی وجہ سے صوبے میں سموگ کی صورتحال بہترہوئی  ہے۔

اس حوالے سے ماحولیاتی تحفظ ادارےکے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران حامد شیخ کے دستخطوں  سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  سکول پونے9بجےسےپہلےنہیں کھلیں جائیں گے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق تمام طالبعلم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے،آؤٹ ڈور سپورٹس و دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کی ذمہ دار ہو گی۔

جبکہ سکولوں میں جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ سڑکوں پر ٹریفک کا رش نہ ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ اور شدید دھند کے پیش نظر حکومت کی جانب سے 17 نومبر سے 24 نومبر تک تعلیمی ادرے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

الوارجن کی فلم پشپا 2  کا سنسنی خیر ٹریلرجاری

ٹریلر کو یوٹیوب پر چند گھنٹوں میں کروڑوں ویوز مل گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الوارجن کی فلم پشپا 2  کا سنسنی خیر ٹریلرجاری

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے معروف سپر اسٹار ہیرو الو ارجن کی سپر ہٹ فلم پشپا 2 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یوٹیوب پر 'پشپا 2- دی رول'  کا ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم کا ٹریلرہندی، تیلگو،  اور تامل زبان میں جاری کیا گیا ہے جس کو چندگھنٹوں میں ہی کروڑوں ویوز مل چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساؤتھ فلم  5 دسمبر 2024 کو سنیما گھروں کی زینت بنےگی۔

خیال رہے کہ فلم پشپا کا پہلا حصہ  2021 میں ریلیز ہوا تھا،فلم نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے ریکارڈ بزنس کیا تھا اور ہندوستانی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سرفہرست تھی، فلم میں الوارجن اور رشمیکا مندانا نےمرکزی کردار نبھایا تھا۔

فلم پشپا 2- دی رول‘ کے ٹریلر میں الو ارجن ایک نئے روپ میں نظر آرہےہیں، پشپا اب پہلے سے زیادہ طاقتور اور امیر ہوچکا ہے۔ فلم پہلے پارٹ کی طرح ایکشن سے بھرپور ہے جس میں رومانس کا تڑکا بھی لگایا گیا ہے۔

ہندوستانی  میڈیا  کے مطابق پشپا ٹو کے لیے الو ارجن نے پارٹ ون کے مقابلے میں دگنا معاوضہ لیا ہے جو کہ 100 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Allu Arjun (@alluarjunonline)

ساوتھ انڈین ہیرو الو ارجن نے ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر  فلم کا پوسٹر  بھی شئیر کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بیروت: اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید

محمد عفیف سابق حزب اللہ سربراہ حسن نصراللّٰہ کے میڈیا اُمور کے مشیر بھی رہ چکے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیروت: اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید

اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فضائی بمباری کرتے ہوئے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید ہوگئے۔

حمد عفیف کو 1980ء کی دہائی کے اوائل میں حزب اللہ کے قیام کے بعد سے اس کی صفوں میں ایک نمایاں شخصیت سمجھا جاتا ہے، ماضی میں وہ عرب ٹی وی چینل  کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے اور انہیں لبنان میں صحافیوں کے حلقے میں ایک معتبر اور جانی پہچانی شخصیت سمجھا جاتا تھا۔

محمدعفیف لبنانی انتخابات میں حزب اللہ  کی نمائندگی کرتے ہوئے سیاسی سطح پر بھی سرگرم تھے اور ان کی قیادت میں حزب اللہ نے لبنانی پارلیمنٹ میں نشستیں حاصل کیں۔ محمد عفیف اکثر  بیروت کے  جنوبی علاقوں  میں صحافیوں کو دورے کروانے اور حزب اللہ کی  عالمی میڈیا تک رسائی میں اہم کردار ادا کرتے رہے تھے، حسن نصراللہ  کے انٹرویوز یا حزب اللہ کی دیگر اہم خبریں عموماً انہی کی وساطت سے پہنچتی تھیں۔

اس حوالے سے لبنان کی وزارت صحت کا بتانا ہےکہ اسرائیلی فضائیہ نے راس البنا کے علاقے میں فضائی حملہ کیا جس میں مجموعی طور پر 4 افراد شہید ہوئے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ کا کہنا ہےکہ اس نے انٹیلی بیس اطلاعات پر اس علاقے میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں حزب اللہ کے ترجمان کو مارا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی  حملے کے نےتیجے  میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف  سابق سربراہ حسن نصراللہ کے بھی مشیر رہ چکے تھے جب کہ وہ 2014 سے حزب اللہ کے ترجمان کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll