ویزے ڈرائیونگ انڈر دی انفلوئنس، چوری اور حملہ جیسے جرائم کے علاوہ سوشل میڈیا پوسٹس اور سیاسی خیالات کی بنیاد پر بھی منسوخ کیے گئے ہیں


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک تقریباً 80 ہزار نان امیگرنٹ ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق ویزے ڈرائیونگ انڈر دی انفلوئنس، چوری اور حملہ جیسے جرائم کے علاوہ سوشل میڈیا پوسٹس اور سیاسی خیالات کی بنیاد پر بھی منسوخ کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدامات ٹرمپ حکومت کی امیگریشن پر سخت پالیسی کا حصہ ہیں، جس کے تحت کئی ویزا ہولڈرز کو بھی ملک بدر کیا جا چکا ہے۔
اہلکار کے مطابق 16 ہزار ویزے شراب کے نشے میں گاڑی چلانے کے کیسز میں، 12 ہزار حملے اور 8 ہزار چوری کے الزامات پر منسوخ کیے گئے، جو مجموعی منسوخیوں کا تقریباً آدھا حصہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی تھی کہ 6 ہزار سے زائد اسٹوڈنٹ ویزے قوانین کی خلاف ورزی اور قیام کی مدت سے زیادہ رہنے پر منسوخ کیے گئے، جن میں چند کیسز میں دہشت گردی کی حمایت کے الزامات بھی شامل تھے۔
مزید بتایا گیا کہ حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر سیاسی بیانات، خصوصاً چارلی کرک کے قتل سے متعلق تبصروں پر بھی متعدد ویزے منسوخ کیے گئے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے رواں سال مئی میں کہا تھا کہ انہوں نے سینکڑوں بلکہ ہزاروں ویزے منسوخ کیے، کیونکہ متعلقہ افراد ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے جو امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف سمجھی جاتی ہیں۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تحت فلسطینیوں کی حمایت یا اسرائیل پر تنقید کرنے والے طلبا اور گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جنہیں امریکا کے لیے “غیر دوستانہ” یا “حماس نواز” تصور کیا جا رہا ہے۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 minutes ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago





