انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز اسکول کے قریب دھماکہ، 54 افراد زخمی
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کر دیا ہے


انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جمعہ کے روز ایک اسکول کے قریب دھماکے سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے، تاہم دھماکے کی وجوہات فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ پولیس کے سربراہ اسِپ ایڈی سوہیری نے کہا کہ دھماکا شہر کے ایک ہائی اسکول کے قریب ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ’ابتدائی معلومات کے مطابق تقریباً 54 افراد زخمی ہوئے ہیں، کچھ افراد کو معمولی اور کچھ کو درمیانی نوعیت کی چوٹیں آئیں، کچھ افراد کو ہسپتال سے فارغ بھی کر دیا گیا ہے‘۔
عہدیدار کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور جکارتہ پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی وہاں موجود ہے تاکہ دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ زخمیوں کے لواحقین کو مدد فراہم کرنے کے لیے 2 ہسپتالوں میں خصوصی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
پولیس کے سربراہ نے کہا کہ ’ہم ابھی تفتیش کر رہے ہیں کیونکہ یہ واقعہ ابھی ابھی پیش آیا ہے‘۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل





