ملکی مفاد میں یہ آئینی ترمیم بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس سے صوبائی خودمختاری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،حکومتی وفد


اسلام آباد: 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے بھی حمایت طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ہمراہ وفاقی وزرا نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں سے ملاقات کی تاکہ 27ویں آئینی ترمیم کے لیے حمایت حاصل کی جا سکے۔
ملاقات میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ترمیم کے ایجنڈے اور فوری امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اسپیکر ایاز صادق کے ساتھ وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ اور رانا ثنا بھی شریک ہوئے۔
تحریک انصاف کے وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر، جنید اکبر، عاطف خان اور شہرام ترکئی شامل تھے۔
دوران ملاقات حکومتی ارکان نے کہا کہ ملکی مفاد میں یہ آئینی ترمیم بہت اہمیت کی حامل ہے اور اس سے صوبائی خودمختاری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق، اپوزیشن نے ترمیم کے ایجنڈے کی تحریری شکل میں فراہمی کا مطالبہ کیا جبکہ حمایت کی یقین دہانی سے انکار کر دیا،پی ٹی آئی وفد نے کہا کہ ترمیم پر کوئی بھی فیصلہ پارٹی کی قیادت کرے گی۔ علاوہ ازیں، وفد نے اپوزیشن لیڈر کی فوری تقرری کا بھی مطالبہ کیا۔
دوران ملاقات اسپیکر سردار ایازصادق نے بتایا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرِ غور ہے، جس کی وجہ سے عمل میں تاخیر ہوئی ہے، پی ٹی آئی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جلد اسمبلی سیکرٹریٹ کو پہنچا دیا جائے گا۔

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
- 3 days ago
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 days ago
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 days ago

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- 18 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 14 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- 18 hours ago

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان
- 3 days ago
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 days ago

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- 15 hours ago
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- 18 hours ago
