26 ویں ترمیم کی کوئی بھی بات 27ویں ترمیم میں شامل ہوئی تو قابل قبول نہیں،مولانا فضل الرحمان
صوبے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں،صوبوں کے حقوق میں اضافہ ہوناچاہیے، اگر صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے،سربراہ جے یو آئی


اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ اگر26و یں ترمیم کی کوئی بھی بات 27ویں ترمیم میں شامل ہوئی تو قابل قبول نہیںہو گا۔
تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف)کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں27ویں ترمیم سےمتعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق کوئی مسودہ حکومت کی طرف سے سامنے نہیں آیا،مسودہ سامنے آنے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیاجاسکتاہے،26ویں ترمیم کی کوئی بھی بات 27ویں ترمیم میں شامل ہوئی تو قابل قبول نہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ حکومت26ویں ترمیم میں35شقوں سے دستبردار ہوئی تھی،جے یو آئی چاہتی ہے کہ صوبے پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہوں،صوبوں کے حقوق میں اضافہ ہوناچاہیے،ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا تو بھرپور مزاحمت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سود کے خاتمے سےمتعلق فی الحال کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی ،مدارس کی رجسٹریشن بھی نہیں کی جارہی ہے،ملک کے تمام بچے ہمارے اپنے ہیں،کسی کو الگ نظر سے نہیں دیکھتے،چاہتےہیں27ویں ترمیم پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیاجائے۔
پاک افغان کشیدگی کے حوالے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان پڑوسی مسلم ملک ہیں ،چاہتے ہیں معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں،انہوںنے مزید کہا کہ صدر مملکت یا بلاول بھٹو سے ملاقات فی الحال شیڈول میں نہیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

