ابھرتی ہوئی گلوکارہ فرزین نور نے اپنی خوبصورت آواز سے میوزک شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا
پاکستان میں جتنے بھی گلوکار ہیں ان کی محنت لگن کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستانی میوزک اور گلوکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،فرزین نور


لاہور:(کلچرل رپورٹر) پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ فرزین نور نے اپنی خوبصورت آواز سے میوزک شائقین کو اپنا گرویدہ بنالیا۔
حالیہ دنوں میں معروف میوزک پلیٹ فارم سپاٹی فائی پر ریلیز ہونے والے گانے ”فار“کو خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے جس میں گلوکارہ فرزین نور نے اپنی دلکش آواز سے میوزک لوورز کی خاصی توجہ حاصل کرلی ہے، اس سے قبل گلوکارہ کی جانب سے گانا”لو ہوگیا “ اور”ماہیا“ کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ فرزین نور کا کہنا تھا کہ میں نے گلوکاری کا آغاز سکول سے کیا تھا جہاں مختلف تقریبات میں ملی نغمے اور گیت گاتی تھی اسی شوق کی وجہ سے میں نے میوزک کو سمجھا اور سیکھ بھی رہی ہوں کیونکہ موسیقی ہو یا تعلیم و تجربات انسان عم بھر سیکھتا رہتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا اس ”فار“ گانے کے بعد ایک اور کولیبرشن میں گانا ریلیز کرنے جارہی ہوں جبکہ بہت جلد اپنا سولو سانگ کی ویڈیو پر بھی کام جارہی ہے جس کو مناسب وقت پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے بھی گلوکار ہیں ان کی محنت لگن کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستانی میوزک اور گلوکاروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
گلوکاری نے کہا کہ میں استاد نصرت فتح علی خان ، میڈم نور جہاں ، عابدہ پروین سمیت دیگر گلوکاروں کا میوزک شوق سے سنتی ہوں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتی ہوں مستقبل میں پرائیوٹ میوزک البم سمیت فلم کے پلے بیک سانگز ہوں یا ڈراموں کے ”او ایس ٹی کرنے کا ارادہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے کچھ پروجیکٹ کی آفرز بھی ملی ہیں بس یہی کوشش ہے اپنے مداحوں اور میوسیقی کے دلدادا افراد کو بہترین میوزک پیش کروں اور اپنا نام پیدا کروں ۔

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- an hour ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago



