کراچی:ساتویں کثیرالملکی بحری مشق امن 21-کے دوران منعقدہ عالمی میری ٹائم کانفرنس کی افتتاحی نشست ہوئی جس سے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی خطاب کیا۔

پاک بحریہ کی سرپرستی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیر اہتمام ”ایک محفوظ اور پائیدار ماحول میں بحری اقتصادیات کی ترقی،بحر ہند کے مغربی خطے کے لیے ایک مشترکہ مستقبل“ کے موضوع پر منعقدہ سہ روزہ عالمی میری ٹائم کانفرنس کا آغاز کردیا گیا۔کانفرنس کی افتتاحی نشست کے مہمان ِ خصوصی صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی رہے ۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے۔یہ کانفرنس ساتویں کثیرالملکی بحری مشق امن2021-کے دوران منعقد ہو رہی ہے۔
اس سہ روزہ کانفرنس میں آسٹریلیا، بحرین ، چین ، نائیجیریا، جنوبی افریقہ، سری لنکا ، سویڈن،ترکی ، برطانیہ اور امریکہ کے نامور قومی و عالمی اسکالرز شرکت کر رہے ہیں۔ یہ اسکالرز کانفرنس کے موضوع پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔مزید برآں،عالمی وبا کووڈ- 19کی وجہ سے کئی عالمی اسکالرز کانفرنس میں آن لائن بھی شرکت کررہے ہیں۔
کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے عالمی تجارت اور کاروبار کے لیے بحر ہند کے مغربی خطے کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور کہا کہ حکومت پاکستان بحری اقتصادیات کی اہمیت کا مکمل ادراک رکھتی ہے اوراس ضمن میں حکومت نے میری ٹائم صنعت اور میری ٹائم شراکت داروں کی مدد کے لیے اہم پالیسی اصلاحات کی ہیں۔صدرپاکستان نے کہا کہ عالمی اقتصادی نظام میری ٹائم خطے کی بلا رکاوٹ سر گرمیوں پر انحصار کرتا رہا ہے جو مستحکم میری ٹائم ماحول کے لیے متفقہ سوچ کا متقاضی ہے،پاکستان کو قدرت نے اہم جغرافیائی مقام سے نوازا ہے جو ایشیاء، افریقہ،یورپ اور دیگر خطوں کے مابین معاشی ہم آہنگی کے فروغ کے سلسلے میں سی پیک کے ذریعے عالمگیر ربط سازی کی فراہمی کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔
صدر پاکستان نے کانفرنس کے منتظمین اور شرکاءکو یقین دہانی کروائی کہ ان کی آراءکو مناسب فورمز پرقابل عمل بنایا جائے گا اور یہ آراء ہمارے میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں حکومت کی کاوشوں کے لیے مددگاربھی ثابت ہوں گی ۔ انہوں نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کو کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ میری ٹائم تحقیق اور میری ٹائم مسائل کے حل کے لیے انسٹیٹیوٹ اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔صدر پاکستان نے ملک میں میری ٹائم آگہی اور ملکی بحری اقتصادیات کی ترقی اور فروغ کے لئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔
قبل ازیں، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے افتتاحی خطاب کے دوران کانفرنس کے مہمانوں اور شرکاءکو خوش آمدید کہا ۔ نیول چیف نے متعدد اقدامات کے ذریعے بحری اقتصادیات اور ملک میں میری ٹائم آگہی کے فروغ کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کو مضبوط بنانے میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی جو وہ عالمی اور علاقائی مشترکہ سیکیورٹی کاوشوں میں کردار وخدمات کے ذریعے ادا کررہی ہے۔ سر براہ پاک بحریہ نے کانفرنس میں شرکت پر پاکستانی اور غیر ملکی مقررین، شرکاءاور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔
عالمی میری ٹائم کانفرنس سہ روزہ کانفرنس ہے جو کثیرالملکی بحری مشق امن2021-کے دوران منعقدکی جارہی ہے۔کانفرنس کے پہلے دن کو تین نشستوں میں تقسیم کیا گیا۔ پہلی نشست کے دوران مہمان خصوصی اور سربراہ پاک بحریہ کے خطابات کے علاوہ انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کیٹاک لِم نے افتتاحی کلمات ادا کیے جبکہ صدر آزاد جمو ں و کشمیر سردار مسعود خان نے کلیدی خطاب کیا۔ جنوبی افریقہ کی زیرو ایمیشنز ریسرچ اینڈ انیشیئٹوز کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرڈاکٹر گنٹرپاؤلی نے” عالمی ِمستقبل کے لیے بحری اقتصادی ترقی کی حکمت عملی“ پر آن لائن گفتگو کی۔
پہلے دن کی دوسری نشست کے مہمان خصوصی سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل (ریٹائرڈ) احسان الحق تھے۔ قابل ذکر مقررین میں سینیٹر شیریں رحمان شامل تھیں جنہوں نے ”بحر ہند میں جیو اسٹریٹیجک ماحول ، ترقی یافتہ ممالک کے لیے دستیاب مواقع“کے موضوع پر سیرحاصل گفتگو کی۔ کمانڈر یو ایس نیول فورسز سنٹرل کمانڈ، وائس ایڈ مرل سیموئیل پاپارو موثر طریقہ کار کے ذریعے مغربی بحرہند میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی مضبوطی کے مو ضوع پر اپنے خیالات کا آن لائن اظہار کیا۔ دوسری نشست کے آخری مقرر آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے ڈاکٹر ڈیوڈ بریوسٹر تھے جنہوں نے بحر ہند میں بدلتے ہوئے میری ٹائم منظر نامے کے چیلنجز اور مواقع اور علاقائی ریاستوں کے لیے ان کی اثرات پر اظہار خیال کیا۔
کانفرنس کے پہلے دن کی تیسری اور آخری نشست کے مہمان خصوصی وزیر دفاع جناب پرویزخان خٹک تھے۔ اس نشست میں سری لنکا کی نیوی کے ریئر ایڈمرل وائی ایم جی بی جایاتھیلیک نے میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر روشنی ڈالی اور علاقائی بحری افواج کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر اپنی رائے دی ۔ جنوبی افریقہ کے ڈاکٹر ٹموتھی و اکر ز نے بحری اقتصادیات اورسیکیورٹی مینجمنٹ کے متعلق جنوبی افریقہ کے نکتہ نظر پر تبادلہ خیال کیا۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آبادکے پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے ”ابھرتے ہوئے جیو اسٹریٹیجک ماحول اور انڈو ۔ پیسیفک اسٹریٹیجی“ پر تنقیدی تجزیہ پیش کیا۔ نشست کی آخری مقررہ انٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک ا سٹڈیز بحرین کی ریسرچ ایسوسی ایٹ کمیلی لونز تھیں۔
کانفرنس میں دنیا بھر کے وفود، پاکستان اور دوست ممالک کی مسلح افواج کے آفیسرز ، ماہرین تعلیم ، میڈیا کے نمائند گان اور مقامی اور عالمی تھنک ٹینکس کے محقق شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس آئندہ دو دونوں تک جاری رہے گی جس میں نامور قومی اور عالمی اسکالرز اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کریں گے۔

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان
- 19 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 19 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- 18 گھنٹے قبل

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- 17 گھنٹے قبل

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 19 گھنٹے قبل

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس
- 19 گھنٹے قبل

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- 19 گھنٹے قبل

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم
- 19 گھنٹے قبل
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- 15 گھنٹے قبل

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 17 گھنٹے قبل

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
- 21 گھنٹے قبل

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا
- 18 گھنٹے قبل

.webp&w=3840&q=75)






