این اے-66 ضمنی انتخاب،: پاکستان مسلم لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
دیگر امیدواروں نے بلال فاروق تارڑ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا، جس پر انہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا


ویب ڈیسک: این اے-66 وزیرآباد میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں ن لیگ کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے ضلعی ریٹرننگ آفیسر شبیر حسین نے بلال فاروق تارڑکی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بلال فاروق بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے اور آئندہ مدت کے لیے قومی اسمبلی میں نمائندگی حاصل کریں گے۔
بلال فاروق تارڑ، وفاقی وزیر عطا تارڑ کے چھوٹے بھائی ہیں۔
ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی عمل مکمل طور پر شفاف انداز میں ہوا اور بلال فاروق کی کامیابی پر پارٹی رہنماؤں نے مبارکباد کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ یہ نشست سابق رکن محمد احمد چٹھہ کی ناہلی کے بعد خالی ہوئی تھی، اس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار احمد چٹھہ قبل ازیں نااہل قرار پائے تھے، جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے بلال فاروق تارڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
تمام دیگر امیدواروں نے بلال فاروق تارڑ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا، جس پر انہیں بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے حلقے کے ضمنی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 4 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 12 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 13 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 13 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago


