وی پی این کا استعمال خطر ناک قرار ہو سکتا ہے،گوگل نے صارفین کو خبردار کردیا
جعلی یا غیر مصدقہ وی پی این میں مالویئر، پاس ورڈ چوری کرنے والے پروگرام اور دیگر خطرناک کوڈز شامل ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد صارف کے حساس ڈیٹا کو چرانا ہے،گوگل


ویب ڈیسک: گوگل نے اپنے اربوں صارفین کے لیے نیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وی پی این ایپس صارفین کی نجی معلومات اور ڈیٹا کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جعلی یا غیر مصدقہ وی پی این ایپس میں مالویئر، پاس ورڈ چوری کرنے والے پروگرام اور دیگر خطرناک کوڈز شامل ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد صارف کے حساس ڈیٹا کو چرانا ہے۔
اے آئی چیٹ سسٹمز کے لیے خطرہ، مائیکروسافٹ نے نیا سنگین سائبر حملہ بے نقاب کر دیا
گوگل نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ:
1:صرف معتبر ذرائع جیسے گوگل پلے اسٹور یا مصدقہ ویب سائٹس سے وی پی این ایپس ڈاؤن لوڈ کریں۔
2:ایسی ایپس سے گریز کریں جو فون کے رابطے، نجی میسجز یا دیگر حساس اجازتیں طلب کرتی ہوں۔
3:مفت یا سائیڈ لوڈ کی گئی وی پی این ایپس خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں، لہٰذا انہیں استعمال نہ کریں۔
ماہرین کے مطابق نئی آن لائن سیفٹی قوانین اور بعض ممالک میں پابندیوں کی وجہ سے صارفین وی پی این استعمال کی طرف مائل ہوئے ہیں، جس کا فائدہ بعض سائبر مجرم اٹھا رہے ہیں۔
گوگل نے واضح کیا کہ اگر وی پی این کا استعمال ضروری ہو تو صارفین کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہوں گی تاکہ ان کا قیمتی ڈیٹا محفوظ رہ سکے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 3 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 3 گھنٹے قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل






