ترمیم کے مطابق موجودہ چیف جسٹس اپنی مدت پوری ہونے تک "چیف جسٹس پاکستان" کہلائیں گے، اس کے بعد یہ عہدہ سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین جج کو ملے گا


اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد یہ بل آئین کا حصہ بن گیا ہے۔
اس سے قبل یہ بل پہلے ہی قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں سے منظور کیا جا چکا تھا، سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیا۔
سینیٹ سے 27 ویں آئینی ترمیم منظور ہوگئی تھی، ترمیم کی حمایت میں 64 ووٹ آئے، جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ایوان بالا کے اجلاس میں قومی اسمبلی سے منظور کی گئی 27ویں آئینی ترمیم کی اضافی شقیں منظور کرلی گئی تھیں،جبکہ گزشتہ روز قومی اسمبلی سے بھی 27ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تھی۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی نے بھی دو تہائی اکثریت سے 27ویں ترمیم منظور کی تھی، منظوری کے وقت حکومت کو درکار 224 کے مقابلے میں 234 ارکان کی حمایت حاصل تھی، تاہم جے یو آئی (ف) نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
ترمیم میں آٹھ نئی شقیں شامل کی گئی ہیں، حکومت نے آرٹیکل 6 کی کلاز 2 میں تبدیلی کرتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ سنگین غداری کا کوئی بھی عمل کسی عدالت کے ذریعے جائز قرار نہیں دیا جا سکے گا۔
اس کے علاوہ کلاز 2 میں "آئینی عدالت" کے الفاظ کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ساتھ اس عدالت کا بھی ذکر شامل ہو۔
ترمیم کے مطابق موجودہ چیف جسٹس اپنی مدت پوری ہونے تک "چیف جسٹس پاکستان" کہلائیں گے، اس کے بعد یہ عہدہ سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے سینئر ترین جج کو ملے گا۔

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- 23 منٹ قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 2 گھنٹے قبل

کیڈٹ کالج وانا پر حملے میں ملوث تمام دہشت گرد افغان شہری نکلے،سیکیورٹی ذرائع
- 28 منٹ قبل

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 4 گھنٹے قبل

سندھ: ڈینگی بخار کا شکار مزید 2افراد انتقال کرگئے،کل مرنیوالوں کی تعداد 31 ہوگئی
- ایک گھنٹہ قبل

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
- 7 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ کادورہ بنگلادیش ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
- ایک گھنٹہ قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے جسٹس امین الدین خان کی بطور چیف جسٹس آئینی عدالت تقرری کی منظوری دے دی
- 16 منٹ قبل






