Advertisement
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آرکا قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے بھرپور خیرمقدم

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی

GNN Web Desk
شائع شدہ 24 دن قبل پر نومبر 19 2025، 11:50 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی جی آئی ایس پی آرکا  قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کادورہ،اساتذہ اور طلبہ کی جانب سے  بھرپور خیرمقدم

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔

خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے بیان کو دنیا نے سچ ثابت ہوتا دیکھا، جہاں افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی۔

طلبہ اور اساتذہ نے سیشن کو انتہائی مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نشست نے ان کے کئی ابہامات دور کر دیئے۔

اس موقع پر طلبہ نے کہا ہے کہ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں اور پاک فوج ہمارے اندر سے ہے، انہوں نے مس انفارمیشن سے متعلق سوالات کے مدلل جوابات دینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

Advertisement