چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ
نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد کو ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اُنہوں نے نیول افسروں سے ون ٹو ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا


راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحریہ نے ہمیشہ قومی سمندری حدود کے دفاع کے لیے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے تینوں مسلح افواج کے روابط مضبوط بنانے کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہا۔

اس سے قبل نیول ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ایک چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، اُنہوں نے نیول افسروں سے ون ٹو ملاقات کی اور مصافحہ بھی کیا۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago





