وہ اس جھنڈے کو لہرا نہیں رہے تھے بلکہ چند لمحوں کے لیے کاندھے پر رکھا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی تنازع پیدا ہوگیا،طلحہ انجم


ویب ڈیسک : پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ انجم نے بتایا کہ پرفارمنس کے دوران ایک شخص نے اچانک ان کے ہاتھ میں بھارتی جھنڈا تھما دیا۔
واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے طلحہ انجم نے کہا کہ اسٹیج پر صورتحال بالکل مختلف محسوس ہو رہی تھی۔ یہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنا مشہور ڈِس ٹریک ’کون طلحہ‘ پرفارم کر رہے تھے، جو بھارتی ریپر نَیزی پر بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس اشارے کو اسٹیج پر موجود بھارتی مداحوں کی حمایت کے طور پر لیا تھا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اس جھنڈے کو لہرا نہیں رہے تھے بلکہ چند لمحوں کے لیے کاندھے پر رکھا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی تنازع پیدا ہوگیا۔
جب پروگرام میزبان نے سوال کرتے ہوئے انہیں توجہ دلائی کہ وہ پرچم ایک طرف رکھ بھی سکتے تھے، تو طلحہ انجم نے کہا کہ اُنہیں احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ اسے کتنی دیر تک تھامے کھڑے رہے۔ اُس وقت کے ماحول میں مجھے اندازہ ہی نہیں ہوا کہ میں کتنے سیکنڈ تک اُس پرچم کے ساتھ کھڑا رہا۔
ریپرطلحہ انجم نے مزیدکہا کہ بھارتی پرچم لہرانا ان کا مقصد نہیں تھا، مگر اس واقعے سے اگر کسی کے جذبات مجروح ہوئے ہیں تو وہ دل سے معذرت خواہ ہیں اور قوم سے معافی چاہتے ہیں۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 9 گھنٹے قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 11 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- ایک دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 15 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 15 گھنٹے قبل













